اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تعلیم ہی سے حقیقی ترقی ممکن ہے: مولانا عارف الحق

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 1 April 2019

تعلیم ہی سے حقیقی ترقی ممکن ہے: مولانا عارف الحق

بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز یکم اپریل 2019) قصبہ بڑوت کے معروف ادارہ مدرسہ دارالقرآن فریدیہ میں دینی تعلیمی بورڈ کے بینر تلے تعلیمی بیداری مہم سے متعلق ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت حضرت مولانا عارف الحق صاحب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند ضلع باغپت نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیۃ علماء تحصیل بڑوت نے انجام دیے، مدرسہ ھذا کے مہتمم حضرت قاری عبد الواجد صاحب نے سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کی، جس کو علماء و عوام نے خوب سراہا اور تعلیمی و تربیتی نظام پر تسلی و خوشی کا اظہار کیا.
حضرت مولانا عارف الحق صاحب نے تعلیم کے حوالے سے بڑی قیمتی باتیں بیان کی، انہوں نے کہا تعلیم کوئی سی بھی ہو انسان کو درحقیقت ترقی دلاتی ہے، تعلیم ہی کے ذریعہ انسان اور حیوان میں تمیز کی جاسکتی ہے، تعلیم انسان کو فرشتوں سے بھی افضل بنادیتا ہے، اس لیے اپنے بچوں کو تعلیم سے روشناس کرائیں، ایک باپ کی یہ بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کی اچھی تعلیم و تربیت کا اچھا انتظام کریں، اور ان کو دیندار و نیک صالح بنانے کی تیاری کریں، کیونکہ یہ بھی صدق جاریہ میں داخل ہے، اس لیے ان کی تعلیم کا اچھا نظم کریں مدارس میں ہی تعلیم دلائے کیونکہ ان کا ایمان آج کے دور میں جو بچ سکتا ہے وہ مدارس کے ذریعہ ہی بچ سکتا ہے ورنہ آج ایمان کو لوٹنے کے لیے آج طرف موجود ہے.
پروگرام میں موجود افراد نے تعلیم دلانے کا پختہ عزم کیا.
اس موقع پر محمد عبد القیوم صدر تحصیل بڑوت جمعیۃ علماء، حافظ محمد لیاقت صاحب صدر تحصیل بڑوت بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ، قاری محمد راغب، قاری محمد غفران، قاری محمد صاحب، قاری فروز، حافظ انور، بھائی اسلم، فرمان ٹھیکیدار، ماسٹر آصف، ماسٹر نوشاد، حافظ ساحل، حافظ عادل، حافظ محمد ذیشان، و طلباء و طالبات و اہل بستی موجود رہے، طلباء و طالبات نے بھی تعلیم کے عنوان سے بڑے اچھے اچھے پروگرام پیش کیے، اجلاس کا اختتام مولانا محمد عارف الحق صاحب کی دعا پر ہوا.