عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا سنت کبیر نگر(آئی ین اے نیوز9/اپریل 2019) تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی کے نائب مہتمم مولانا شجاع الدین کی اہلیہ کا آج 9اپریل بروز منگل تقریباً صبح 7بجے انتقال ہوگیا ہے، انا للہ وانا اليه راجعون مرحومہ کی عمر تقریباً 65برس تھی اللہ تعالیٰ مرحومہ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمیـن
مولانا کی اہلیہ کی وفات کی خبر ملتے ہی قرب جوار و اہل مدارس کے ذمہ داران وسر کردہ حضرات تعزیت کے لئے مولانا کی رہائش گاہ پولی میں پہونچنے کا سلسلہ جاری ہے، مذکورہ مدرسہ کے مہتمم مولانا ابوالکلام حماد مظاہری، ناظم تعلیمات مولانا محمد زاہد قاسمی مولانا نور آلم ، مولانا احتشام الحق مظاہری، نمائندہ حافظ عقیل احمد، خان، معراج احمد ،، مولانا ریاض الحق قاسمی، سمیت تمام علماء کرام وسرکردہ شخصیات نے اظہار تعزیت پیش کیا اور مرحومہ کے لئے دعاء مغفرت کی، ساتھ ہی ساتھ قارئین سے اپیل کی، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے مصدقہ خبر کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج یعنی کی (9)اپریل 2019بروز منگل بعد نماز ظہر پولی کی قبرستان پر انشاءاللہ ادا کی جائے گی.