ذاکر حسین
ــــــــــــــــــــــــ
نئ دہلی(آئی این اے نیوز 6/اپریل 2019) لکچھمی نگر میں میٹرو اسٹیشن کے قریب بیٹھک پر عام آدمی پارٹی کی لوک سبھا امیدوار محترمہ آتیشی صاحبہ نے کانگریسی لیڈران سے ملاقات کی اور انہیں عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کا نیوتا دیا،
کانگریسی لیڈران نے محترمہ آتیشی کی دعوت پر لبیک کہا اور کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج ہمارے اس علاقے کو آتیشی صاحبہ جیسا ہونہار اور قابل امیدوار ملا ہے اور محترمہ آتیشی نے منيش سسودیا کے ساتھ ملکر تعلیم کے میدان میں بہت اچھا کام کیا ہے جس کی تعریف صرف دلّی میں ہی نہیں بلکہ ملک کے گوشے گوشے میں کی جا رہی ہے عام آدمی پارٹی نے دلی میں وہ کام کر دکھائے جسے ہم ناممکن سمجھتے تھے اس موقع پر ببن بھائی. روہت سجّاد.حمزہ. طاہر. اور ان کی پوری ٹیم نے کانگریس کا ہاتھ چھوڑ کر عام آدمی پارٹی کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ میٹنگ تقریباً تین گھنٹے تک چلی ساتھ ہی کام کرنے کے لیے پورا نقشہ تیار کیا. اس میٹنگ کو کرانے میں عارض خان اور معراج آعظمی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی اسی طرح عام آدمی پارٹی سے اور لوگوں کو جوڑنے کی کوشش جاری ہے.