سیف الاسلام مدنی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کانپور(آئی این اے نیوز 6/اپریل 2019)بروز جمعہ بعد نماز عشاء مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نور گنج پکھرایاں کانپور دیہات یوپی میں ایک روزہ عظیم الشان مقام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خطاب فرماتے ہوئے معروف عالم دین جناب مولانا مشتاق احمد صاحب قاسمی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العٰالمین نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم، کو بلند و بالا مقام عطاء فرمایا ہے جو مقام خدا کے بعد کسی کا نہیں، ملک کے گوشے گوشے میں پھیلے ہوئے مدارس اسلامیہ در اصل انسانیت کو مقام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے آشناء کراتے ہیں اور پوری دنیا میں سنت رسول کی تعلیم کو عام کرتے ہیں،
دینی تعلیم کا حاصل کرنا مسلمانوں کے لئے بہت ضروری ہے، یہ مدارس اسلامیہ ہیں جہاں قرآن کی تعلیم ہوتی ہے حدیث کی تعلیم ہوتی ہے اچھے کام کی تعلیم دی جاتی ہے اور برائی سے روکا جاتا ہے، انسانوں کے لئے ضروری ہے وہ قرآن کریم اور احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اپنی زندگی گزارے، نماز پڑھے روزہ رکھے، قرآن مجید کی تلاوت کرے، تب جاکر وہ کامیاب ہوگا.
فاضل نوجوان مفتی محمد شاہد قاسمی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا اللہ نے قرآن کریم.میں ارشاد فرمایا ہے، کہ اے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وسلم) ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کردیا، اللہ تعٰالی نے اپنے محبوب نرالی شان سے نوازا ہے، آپ کانام رہتی دنیا تک زندہ رہےگا، اور وہ انسان جو اپنے آپکو نبی سے جوڑ لےگا اور آپکی سنتوں کو زندہ کرنے والا ہوگا اسکا نام بھی زندہ رہےگا، سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعٰالی عنہ نے اپنے آپکو نبی سے جوڑا تو اللہ انکا نام شام قیامت تک کے لئے زندہ کردیا، حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ تعٰالی عنہ نے اپنے آپکو نبی سے جوڑا تو اللہ نے عمر فاروق رضی اللہ کا نام شام قیامت تک کے لئے زندہ کردیا.
قرآن میں اللہ پاک نے ارشاد فرمایا کہ جس نے اللہ اور اسکے رسول کی پیروی کی وہ کامیاب ہوگیا، جو نبی کی سنتوں پر عمل کرےگا وہ کامیاب ہوگا.
کانفرنس کی صدارت مولانا مشتاق احمد قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا فضل رب قاسمی نے انجام دئے، کانفرنس سے مولانا نعمت اللہ قاسمی راجپور اور قاری محمد نعیم عرفانی بھی خطاب کیا 'اور کثیر تعداد میں شریک ہوکر لوگوں نے پروگرام کو کامیاب بنایا، حافظ محمد سیف الاسلام مدنی اور حافظ محمد احسان الحق خواص طور سے شریک رہے.