مولانا عثمان غنی رحمانی مدھوبنی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 4/اپریل 2019) ایک سال کی قلیل مدت میں مدرسہ محمدیہ عربیہ رہیکا کی ذہین طالبہ" ثانیہ پروین بنت عزیزالرب" نے حفظ قرآن پاک مکمل کیا.
اس دنیا میں بے شمار علوم و فنون پائے جاتے ہیں، ان سارے علوم میں افضل ترین علم قرآن مجید کا علم ہے جیسا کہ فرمان نبوی ہے "خیرکم من تعلم القرآن و علمه" کہ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن مجید سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔(بخاری)
حافظ قرآن کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ حافظ قرآن سے کہا جائیگا "اقرأ ورتل کما كنت ترتل في الدنيا فإن منزلتك عند آخر آية تقرأ بها ". رواه الترمذي ( 2914 ) کہ قرآن مجید پڑھتے جاؤ اور جنت کے منازل طے کرتے جاؤ اور قرآن مجید اسی ترتیل کے ساتھ پڑھو جس طرح دنیا میں پڑھتے تھے، یقینا تمہارا وہ مقام ہوگا جہاں تم آخری آیت تلاوت کروگے ۔
سبحان اللہ کتنا عظیم اور اونچا مقام ہے، یقینا بڑا ہی خوش نصیب ہے وہ شخص جو اپنے سینے میں کلام الٰہی کو محفوظ کر لے اور بڑے ہی خوش قسمت ہیں وہ والدین بھی جو اپنی اولاد کو حافظ قرآن اور عالم قرآن بناتے ہیں کیونکہ جو والدین اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو حافظ قرآن بناتے ہیں ان کو آخرت میں ایسے قیمتی لباس پہنائے جائیں گے جو دنیا اور دنیا کی تمام نعمتوں سے بہتر ہوگا، مگر افسوس کہ آج مسلمان دینی تعلیم سے کوسوں دور نظر آرہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنانا معیوب سمجھتے ہیں اور اگر کچھ والدین حافظ بناتے بھی ہیں تو صرف بیٹوں کو بیٹیوں کو ان سارے فضائل سے محروم کر دیتے ہیں، کہتے ہیں کہ قرآن یاد کرنا اور اس کو یاد رکھنا لڑکیوں کے بس کی بات نہیں ہے ۔یہ سوچ نہایت ہی سطحی سوچ ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ساری فضیلتیں صرف مردوں کے حق میں آئیں اور عورتوں کو ان سے بالکل محروم کر دیں ۔
شریعت اسلامیہ نے علم حاصل کرنے کا جتنا حق مردوں کو دیا ہے اتنا ہی عورتوں کو بھی، ایک عورت علم کے میدان میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھ لیں کہ علم کے اتنے اونچے مقام پر فائز ہوئیں کہ کبار صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین ان سے فتاوے لیا کرتے تھے ۔
بیٹیاں بیٹیوں سے کم نہیں ہوتیں بلکہ وہ بیٹوں کو علمی میدان میں پیچھے بھی چھوڑ سکتی ہیں، اس بات کو ثابت کی ہے "مدرسہ محمدیہ عربیہ رہیکا " مدھوبنی بہار کی عربی چہارم کی نہایت ہی ذہین طالبہ "ثانیہ پروین بنت جناب عزیر الرب صاحب "رہیکا مدھوبنی بہار اس طالبہ نے عربی، فارسی، اردو، انگریزی، حساب ، ہندی اور ادعیہ ماثورہ جیسی مختلف فنون کی بنیادی تعلیمات کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن مجید کا آغاز یکم جنوری 2018 ء میں کیا اور اللہ عزوجل کے فضل و کرم 27/ مارچ 2019 ء بہ روز چہار شنبہ صبح 9 بجکر 10 منٹ میں حفظ قرآن مجید کی تکمیل کی، الحمد للہ صرف ایک سال 2 ماہ اور 27 دنوں میں حافظہ قرآن بن گئی، ذلك فضل اللہ یوتیه من یشاء، اللہ تعالٰی اس طالبہ کو حافظہ کے ساتھ عالمہ بھی بنائے، قرآن مجید کو یاد رکھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دے اور والدین و قوم و ملت کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین