اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دعا سے بندہ اللہ‎ کی طرف رجوع ہوتا ہے: مولانا قمر الزماں

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 4 April 2019

دعا سے بندہ اللہ‎ کی طرف رجوع ہوتا ہے: مولانا قمر الزماں

گورکھپور(آئی این اے نیوز 4/اپریل 2019) ہندوستان کے معروف عالم دین اور صوفی بزرگ مولانا قمرالزماں صاحب الہ آبادی نے کہا کہ تعویذ لکھنے کا دور مولانا قاری صدیقی صاحب رح کے وصال کے بعد ختم ہو گیا۔ وہ حکیم وصی احمد صاحب کے مہمان خانہ میں عقیدتمندوں سے شرف ملاقات اور مصافہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ دعا کے لئے مجھ سے درخواست کرتے ہیں وہ میرے اوپر ہی احسان کرتے ہیں، کیونکہ دعا کرنے سے ہماری غفلت پر رب العالمین کی طرف رجوع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے پیرومرشد حضرت مولانا وصی اللہ صاحب بھی لوگوں کی دعا کی درخواست پر خوش ہوا کرتے تھے، مولانا قمرالزماں صاحب نے کہا کہ جو لوگ میرے سامنے پانی پر دم کرانے کے لئے آتے ہیں تو میں ایک ایک شیشی کا ڈھکن کھول کر الگ الگ دعا پڑھ کر دم کرتا ہوں،  یہ ہیں کہ ایک مرتبہ دعا پڑھ کر تمام بوتلوں پر دم کر دیا جائے، اس سے مجھے دعا پڑھنے کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ قاری صدیق صاحب باندوی اللہ کے انتہائی نیک اور متقی بندے تھے وہ جس دل سوزی اور دلجمعی سے ہمہ وقت تعویز لکھا کرتے تھے وہ خوبی ان کے وصال کے بعد ختم ہو گئی، انہوں نے حکیم وصی احمد صاحب کے تمام فرزندوں اور اہلخانہ کو با برکت زندگی گزارنے اور دین دنیا میں کامیابی کی دعا کی.
 مولانا قمرالزماں صاحب گزشتہ دو روز سے گورکھپور میں قیام پذیر تھے، انہوں نے دارالعلوم گورکھپور کے جلسہ دستار بندی میں خصوصی طور پر شرکت کی تھی اور انول کے مدرسہ میں بھی شرکت کر کے دیر رات اتوار کی شب میں 1.30 بجے اپنے قیام کا گاہ حکیم  وصی احمد صاحب کی رہائش گاہ پر تشریف لائے تھے، جہاں ان کے صاحبزادے مولانا عبید اللہ صاحب ان کی صاحبزادی سے منسوب ہے، مولانا قمرالزماں صاحب نے میاں صاحب اسلامیہ انٹر کاج میں اتوار کی صبح مسجد میں پند و نصیحت کی اور دیگر پروگراموں میں ہمہ وقت دعوت وتبلیغ میں مصروف رہے۔