اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن امدادیہ، کنوئیں بازار ضلع گورکھپور میں یک روزہ عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد 5اپریل کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 4 April 2019

مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن امدادیہ، کنوئیں بازار ضلع گورکھپور میں یک روزہ عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد 5اپریل کو!

حافظ عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
گورکھپور(آئی این اے نیوز 4/اپریل 2019) دینی مدارس اسلام کی فوجی چھاؤنیاں ہیں، مدارس (اسلام کی چھاؤنیوں) میں مسلمانوں کی اصل ( یعنی قرآن اور حدیث) کی تعلیم دی جاتی ہے، مدارس کے زیر نگرانی دین و ملک کے معمار و پاسبان تیار کئے جاتے ہیں، ملک کو اچھے باشندے فراہم کئے جاتے ہیں، مدارس میں سکھایا جاتا ہے کہ اللّٰه کا دین کیا ہے، سکھایا جاتا ہے کہ اللّٰه کے دین ہی کو اللّٰه کی زمین پر غالب ہو کر رہنا ہے، مسلمانان اس دنیا میں محکوم رہنے کے لیے نہیں پیدا کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ دینی مدارس سے طالبعلم دین کی تعلیم اور تربیت حاصل کرکے مساجد میں امامت کے فرائض انجام دیتے ہیں،  عام مسلمانوں کو دین اسلام سکھاتے ہیں، اسلام کے فرائض، سنت اور نوافل پر عمل کرنے کی تریت دیتے ہیں، نماز پڑھنے کے طریقے سکھاتے ہیں، دین اسلام کو اللّٰه کے بندوں تک پہنچانے کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔
   مدارس اسلامیہ کا اپنا ایک منفرد و خاص انداز رہا ہے کہ جب طلباء کرام قرآن مجید کے حفظ کے مرحلے کو مکمل کرلیتے ہیں تو ان کی اسناد و عمامہ بندی و حوصلہ افزائی کے لئے تعلیمی سال کے اختتام پر جلسے کے انعقاد کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
    خیر انہی مدارس میں سے ایک مدرسہ تعلیم القرآن امدادیہ، کنوئیں بازار، ضلع گورکھپور ہے، اس ادارہ سے رواں سال تحفیظ القرآن الکریم کی سعادت سے 24/ طلباء سرفراز ہوئے ہیں، جن کو اسناد و دستار فراہم کرنے کے لئے 5/ اپریل بروز جمعہ  مدرسہ کی جانب سے اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کو ملک کے نامور مبلغین و علماء کرام ، و مداح خیر الانام اپنی قدوم میمنت لزوم سے شرف بخش کر فارغ التحصیل طلباء کرام کے سروں پر اپنے دستہائے مبارک سے دستار فضیلت جیسی تاج پوشانی کا اعزاز بخشیں گے۔
     اور ساتھ ہی ساتھ جلسے میں شرکت کرنے والی عوام کو اپنے اپنے نورانی مواعظ و بیانات سے محظوظ فرمائیں گے ، ان شاء اللّٰه ۔