اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: گھر کا بارجہ نکالنے کو لیکر چلی گولی، ایک شخص کی موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 8 April 2019

اعظم گڑھ: گھر کا بارجہ نکالنے کو لیکر چلی گولی، ایک شخص کی موت!

عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/اپریل 2019) دیوگاؤں کوتوالی حلقہ کے مصیر پور گاؤں میں دو فریق کے درمیان گھر کے بارجہ کو لیکر تنازعہ ہوا، جس میں گولی کی چلی، ایک پچاس سالہ شخص انل سنگھ ولد شیومورت سنگھ کی موت ہوگئی، وہیں شیوچند سروج ولد رام آدھار 24سالہ زخمی ہوگیا، علاج کیلیے ڈاکٹرس نے وارانسی ریفر کر دیا.
موصولہ خبر کے مطابق دیوگاؤِں کوتوالی علاقہ کے مصیرپور گاؤں رہائشی پیشے سے وکیل رانا سنگھ اور ان کے پڑوسی شیومورت سنگھ کے درمیان کافی دنوں  سے زمین کا جھگڑا تھا، یہ معاملہ مقامی تھانہ کی پولیس سے سست رویے سے حل نہ ہوسکا، گزشتہ صبح شیومورت سنگھ اور ان کے بیٹے گھر میں بارجہ کیلیے مزدوروں کے ساتھ لکڑی لگارہے تھے کہ دوسرے فریق کے لوگ آگئے اور تو تو میں میں ہونے لگی، شیومورت سنگھ نے بتایاکہ اسی درمیان گولی چلی، جو انل سنگھ کے داہنے کندھے پر اور مزدور کو گولی کے چھرے لگے، دونوں زخمیوں کو لال گنج سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا، جہاں حالت نازک دیکھ وارانسی کیلیے ریفر کردیا.
واضح ہو کہ انل سنگھ ممبئی میں بجاج کمپنی میں مینیجر کے عہدے پر فائز ہیں، اور صبح میں ہی گھر آئے تھے.
موقع وارادت پر پہنچی پولیس نے رانا سنگھ سمیت چار لوگوں کو گرفتار کرلیا، خبر پاکر ایس ڈیم ایم، سی او لال گنج، کوتوال، چوکی انچارج لالگنج پہنچے اور فورس تعینات کر دی گئی.