آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 3/اپریل 2019) جامعہ اکل کواں مہاراشٹر کے روح رواں حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب مدظلہ العالی کے بڑے صاحبزادے مولانا سعید وستانوی کا طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال ہوگیا۔ حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے آفس میں ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مولانا غلام محمد وستانوی کے بڑے صاحبزادے مولانا سعید وستانوی کے انتقال کی اطلاع سے مجھے شدید صدمہ پہونچا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ اکل کواں کے لئے مولانا سعید وستانوی کا چلا جانا ناقابل تلافی نقصان ہے۔
ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبیدالرحمن الحسینی نے اپنے تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سعید وستانوی انتہائی سادہ مزاج، مشفق انسان اور بہترین عالم دین تھے اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ مولانا سعید وستانوی کے پسماندگان کے تئیں گہرے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹرسٹ کے تمام ممبران ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان، محمد شاہد خان، رفیع اللہ لاری، شفیق پردھان، شمشاد احمد، ارشاد احمد، فضل الرحمن، نفیس احمد، زبیر احمد کے علاوہ اہم شخصیات موجود تھیں۔