محمّد عثمان
ـــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
سیّد امیر علی کا شمار وطن عزیز کے سر فہرست دانشوروں میں ہوتا ہے، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سیّد امیر علی ملک کے پہلے ایسے دانشور ہیں جنہوں نے بھارت کے مسلمانوں کے اندر سیاسی جذبے کو بیدار کرنے کی ضرورت کو پہچانا، سیّد امیر علی کی پیدائش اپریل 1849کٹک اڑیسہ میں ہویی ۔آپ نے برطانیہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی، انہیں انگریزی کے ساتھ ساتھ فارسی زبان پر پورا عبور حاصل تھا، سیّد امیر علی بنگال ودھان پریشد کے رکن تھے ۔آپ نے انڈین نیشنل کانگریس کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا ۔
آپ نے تعلیم اور روزگار کو لیکر سنجیدہ اقدام پر زور دیا، 1890میں کولکاتا ہایی کورٹ سے فارغ ہونے کے بعد برطانیہ میں سکونت اختیار کر لی، 1908میں اکھل بھارتی مسلم لیگ لندن اکائی کے اول چیئرمین بنے، انہوں نے مسلم ایشوز پر قابل ذکر کام انجام دیے، ان کی خدمات کی ہی وجہ سے لوگ ان کو بڑی عزت اور تحسین کی نظروں سے دیکھتے تھے، 3 اگست 1928 کو یہ عظیم دانشور اور تاریخ کے اوراق کا جگمگاتا ستارہ اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو چھوڑ کر دنیائے فانی سے کوچ کر گیا۔