دیوبند(آئی این اے نیوز 4/اپریل 2019) آج جامعہ قاسمیعہ دارالتعلیم والصنعہ قاسم پورہ دیوبند مین ایک باوقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت مولانا فرید الدین صاحب قاسمی استاد حدیث وقف دارالعلوم دیوبند نے فرمائی انہوں نے کہا کہ آج ہم دنیا میں اس لئے ذلیل وخوار ہیں کہ اسلامی تعلیمات سے دور اور نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام اقراء سے انحراف کررہے ہیں، جب تک ہمارے اندر عملی زندگی موجزن نہیں ہوگی صحیح اسلامی تصویر پیش نہیں پیش کریں گے
تب تک اسی طرح ہر میدان میں رسوائیاں ہمارا مقدر بنی رہیں گی مولانا نے مزید زور دے کر کہاکہ عصری علوم کیساتھ دینی تعلیم اور قرآنی معلومات کو نصاب میں شامل کرنے اور اس پر عمل کرنا از حد ضروری ہے۔ پروگرام میں تشریف لائے ہوئےجامعة الامام محمد انورشاہ دیوبند کے ناظم تعلیمات استاد حدیث وفقہ مولانا فضیل احمد صاحب ناصری نے طلباء کو خطاب کرتے ھو ئے فرمایا کہ آپ اصحاب صفہ کی نشانی ہیں آپ کا مقام بہت اونچا ہے آپ اپنے مقام کو پہچانیں اور اکابر علماء دیوبند کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں کیونکہ اس میں کوئ شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ کی اصلاح ممکن نہیں دونوں جہان کہ کامیابی مذھب اسلام کی اعلی تعلیمات میں پوشیدہ ہے ۔قابل مبارک باد ہیں انتظامیہ اور ذمہ داران کہ آپ لوگ بانی ادارہ مبلغ اسلام مفتی محمد واصف عثمانی رحمتہ اللہ کے خواب کو پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور ہمہ جہت کوشش کررہے ہیں۔جمعیتہ علماء صوبہ یوپی کے جنرل سکریٹری سید ذھین احمد مکتبہ عکاظ کے مالک مولانا شمشیر احمد صاحب معہد عائیشہ صدیقہ کے شیخ الحدیث مولانا محمود احمد،مولانا محمدحامد صاحب قاسمی اور مولانا عاصم صاحب اعظمی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا
اس سال فارغ ھونے والے طلباء کے اسماء گرامی جن کو دستار فضیلت ، سند فراغت اور بہت سارے ھدایا و تحائف سے سرفراز کیا گیا ۔جن میں خاص طور پرحافظ محمد عارف، محمد کاشف، محمد حسان، محمد اصبر، مظہر السلام، محمد دلنواز ،عبد الکریم ،اور سیف اللہ قابل ذکر اور مبارک باد ہیں جنہوں نے فراغت حاصل کی اور انعام و اکرام سے نوازے گئے۔
آخر میں مولانا محمد ابراہیم صاحب قاسمی نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا جبکہ مفتی منور حسین، قاری سیف الاسلام ،قاری زبیر احمد ،محمد احمد، سید تحسین صاحب، ماسٹر انعام، مولانا شاہ عالم ،محمد عفان اور اسراراحمد صاحب موجود رھے مولانا مجیب الرحمن استاد المعہد علمی الاسلامی کی دعاپہ پروگرام کا اختتام ہوا۔