اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشنز(FIYO) کی جانب سے نیشنل کنونشن کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 1 April 2019

فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشنز(FIYO) کی جانب سے نیشنل کنونشن کا انعقاد!

ڈاکٹر مبشر خان
ــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز یکم اپریل 2019) فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشنز (FIYO) کی جانب سے آج دہلی کے ہوٹل ریورویو میں ایک نیشنل کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں FIYOکی مختلف ممبر تنظیموں نے ایک مرکزی نظم کے تحت کام کرنے کا فیصلہ لیا، اس مرکزی نظم کا نام اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) رکھا گیا،
صدارتی خطاب پیش کرتے ہوئے FIYO کے نیشنل کنوینر ڈاکڑ وجیہ القمرفلاحی نے کہا کہ ملت ِ اسلامیہ ہندکا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ملت اپنے مقصدِ وجود سے مجموعی طور پر کنارہ کش ہورہی ہے، اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں کوتاہ ہے، لیکن غورکرنے کی بات یہ ہے کہ ان مایوس کن حالات میں بھی ملت نے اعلانیہ طورپر اسلام سے دست بردار ہونے کا مظاہرہ نہیں کیا، وہ کمزورایمان اور بے عملی کے بعد بھی اسلام پرباقی ہے اور آزمائشوں کو برداشت کررہی ہے، اور سرینڈر کرنے کو تیار نہیں ہے، موجودہ حالات میں ملی قائدین اور دیگر ملی تنظمیں اگر اپنے فرائض بہتر انداز سے نبھائیں تو امت بہت جلد ان حالات سے باہر نکل سکتی ہے، اور سماج کی تشکیل میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہے، انہوں نے ملک بھر سے تشریف لائے مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر طلبہ ونوجوانوں کو یہ پیغام دیا کہ ہم کو نئے نظم کے تحت نئے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے اور پوری دنیا کے سامنے اسلام کا بے لاگ پیغام اور بہترین مسلمان کی شبیہ پیش کرنی ہے۔
علی گڑھ سے تشریف لائے مشہور کالم نگار جناب عالم نقوی صاحب نے عالمی منظر نامہ کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بیا ن کیاکہ امت کے حالات ظاہری طورپر مایوس کن کیوں نہ دِکھ رہیں ہو لیکن ابھی بھی اس کے خاکستر میں وہ شررباقی ہے جو ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔
اس موقع پر مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ اب ہم ایک نظم کے تحت کام کریں گے، نمائندوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح سے ہمارے اندرفکری یکسانیت و ہم آہنگی پیداہوگی۔اس موقع پر FIYO کے نیشنل کوئرڈنیٹر انجنیر معاذ احمد جاوید نے FIYOکے مختصرتاریخ کے ساتھ ساتھ IYF کے قیام کا پس منظر بیان کیا، FIYO کے میڈیا انچارج ڈاکڑ مبشر خان نے ملکی وملی صورت ِحال کو سامنے رکھتے ہوئے اس کنونشن کے غرض وغایت پر روشنی ڈالی۔
اس تقریب میں دہلی کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر،ب بنگال، یوپی، راجستھان، جھارکھنڈ، تامل ناڈو، کیرالا، کرناٹک ودیگر صوبوں سے مندوبین نے شرکت کی۔