اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جین پور: پیسہ جمع کرنے جارہے لڑکے سے 25 ہزار کی لوٹ، رپورٹ درج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 11 May 2019

جین پور: پیسہ جمع کرنے جارہے لڑکے سے 25 ہزار کی لوٹ، رپورٹ درج!

جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/اپریل 2019) جین پور کوتوالی علاقہ کے جین پور رہائشی دھریندر پرجاپتی بیٹے شیام دیو پرجاپتی جو جین پور بازار میں جنتا میڈیکل ہال کے نام سے ایک دکان چلاتے ہیں، جمعہ کو
دوپہر قریب 11 بجے بھارتیہ اسٹیٹ بینک جین پور میں دکان سے میڈیکل ہال کے ایک ملازم سورج بیٹے چھوٹکن رام 25 ہزار روپے لیکر جمع کرنے گیا تھا، دو افراد بینک کے اندر قلم مانگے، اسی دوران سورج کو کچھ سونگھا دیا، جس کی وجہ سے بیہوش ہوگیا، اور 25 ہزار روپے اور موبائل لیکر دونوں افراد فرار ہوگئے، کچھ دیر بعد جب سورج کو ہوش آیا تو اس نے دکان کے مالک کے پاس گیا، اور آپ بیتی سنایا.
 دکان کے مالک نے جین پور کوتوالی میں نامعلوم افراد کے خلاف تحریر دی ہے، خبر لکھے جانے تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا، پولیس تحقیقات میں مصروف ہے.