رپورٹ: عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی ین اے نیوز 10/مئی2019) دھن گھٹا تھانہ حلقہ کے موضع گوپیا پور ایک نوجوان نے اپنے ہی کنبہ والو سے پریشان ہوکر مخلص پور واقع کوانو ندی میں پل سے چھلانگ لگادی موقع پر پہونچی دھن گھٹا پولیس نے ندی میں ڈوبنے سے نوجوان کو بچایا.
موصولہ خبر کے مطابق مقامی تھا نہ حلقہ کے موضع گوپیا پور امیش ولد رام دین یادو اور اس کے چھوٹے بھائی رمیش سے آج صبح کسی بات کو لیکر کہا سنی ہوگئی تھی، امیش کو چھوٹے بھائی رمیش نے تھپڑ مار دیاتھا، اسی بات کو لیکر گھر سے ناراض امیش نے مقامی تھانہ حلقہ واقع مخلص پور کوانوں ندی پل پر پہونچا، جیب سے موبائل نکال کر پل پر رکھ کر ندی میں چھلانگ لگادی، اسی دوران تھانہ انچارج دھن گھٹا رڑویر سنگھ بھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ پل پر پہونچے تھے کہ کسی کی ندی میں ڈوبنے کی آواز تھانہ انچارج کے کانوں سے ٹکرائی اور پولیس گاڑی میں رکھے رسے کو تھانہ انچارج دھن گھٹانے ندی میں پھینک دیا، ندی میں ڈوب رہے نوجوان کو مقامی پولیس اور راہگیروں کی مدد سے باہر نکالا گیا مقامی پولیس کنبہ والوں کو تھانے پر طلب کرلیا ہے اور مقامی پولیس امیش کو حراست میں لے لیا ہے.