فضل الرحمان قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 10/مئی 2019) رمضان المبارک کا مقدس مہینہ گامزن ہے، فرزندان توحید حکم الہی کی بجاآوری کے لئے روزہ رکھ رہے ہیں، جبکہ اس وقت سخت گرمی پڑرہی ہے، جس سے انسان کے ساتھ جانور بھی پریشان حال ہیں، لیکن شدید گرمی کے باوجود جہاں بڑے پابندی سے روزہ رکھ رہے ہیں، وہیں چھوٹے بچہ بھی بالکل بھی پیچھے نہیں، قصبہ مئوآئمہ کے محلہ اعظم پور کے مفتی محمد شوکت علی قاسمی کی پوتی، حافظ عبیداللہ کی بیٹی ام عمارہ جس کی عمر محض 6سال ہے، اس چھوٹی سی بچی نے سخت گرمی میں روزہ رکھ کر حیرت میں ڈال دیا، اس بچی کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے، اہل خانہ نے خوب انعامات سے نوازا، پڑوسیوں اور رشتہ داروں نے والدین کو مبارکباد دیا.
اس دوران ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جس کوخطاب کرتے ہوئے نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے کہا اس سخت گرمی میں جبکہ بڑی عمر کے لوگوں کوروزہ رکھنے میں سخت تکلیف کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس ننھی سی بچی کاروزہ رکھنا یقینا قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا روزہ کسی بھی حالت میں معاف نہیں ہے، بغیر عذر شرعی کے چھوڑنا سخت گناہ ہے، اس لئے والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچپن ہی سے روزہ عادت ڈلوائیں، انہوں نے کہا بچوں سے ہمیں سبق لینا چاہیے اور فریضہ صوم کی بجا آوری کے لئے کمر کسنا چاہیے، حاضرین مجلس نے بھی بچی کی حوصلہ افزائی کیا اور اسے گراں قدر انعام واکرام سے نوازا.
اس موقع پر عبدالقیوم انصاری،حافظ عبیداللہ، عبدالرحمان، حنظلہ عبدالقیوم، طلحہ انصاری وغیرہ شریک رہے،مفتی صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا.