اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملک کی ترقی اور صالح معاشرے کے قیام کیلئے تعلیم انتہائی ضروری: مولانا سید صہیب حسینی ندوی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 1 May 2019

ملک کی ترقی اور صالح معاشرے کے قیام کیلئے تعلیم انتہائی ضروری: مولانا سید صہیب حسینی ندوی

مدرسہ امداد العلوم میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کا انعقاد. 

لکھنؤ(آئی این  اے نیوز یکم مئی 2019) قرآن کی سب سے پہلے آیت اقراء نازل ہوئی جس کے معنی ہی پڑھنے کے ہیں، مسلمانوں پر علم حاصل کرنا فرض ہے اور والدین کی ذمہ داری ھیکہ وہ اپنے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کی فکر کریں اسلئے کہ تعلیم ہی ملک و قوم کی ترقی اور صالح معاشرے کا قیام ہوگا، مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید صہیب حسینی ندوی شیخ التفسير دارا العلوم ندوہ العلماء نے کیا، وہ مدرسہ امداد العلوم روشن آباد کالونی میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات سے خصوصی خطاب کر رہے تھے، انھوں نے مزید کہا کہ آج جو ملک کی صورتحال ہے اور بین الاقوامی سطح پر جو مسائل درپیش ہیں انکا حل یہ ہے کہ ہم قرآن و حدیث سے اپنے رشتہ کوجوڑیں اور اسکی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں.
مولانا صہیب حسینی ندوی نے کہا کہ قرآن و حدیث کی نسبت بہت بڑی چیز ہے اور اس سے  مقام بلند ہوتا ہے اسلئے ہمیں اسکا خیال کرنا چاہیے، انہوں نے حفاظ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حفاط اور علماء اللہ کے خواص میں شامل ہیں.
جلسہ سے مولانا محمد احسان ندوی نے بھی خطاب کیا، جلسہ کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا، مولانا محمد قاسم عثمانی کی نظامت میں منعقدہ جلسہ میں نعت کا نذرانہ قاری مجیب فتحپوری نے پیش کیا، مدرسہ کے طلباء نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا.
پروگرام میں مدرسہ سے فارغ حفاظ کی دستار بندی ہوئی اور طلباء کو انعامات سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی.
اس موقع پر خاص طور پر مفتی صلاح الدین ندوی، مولانا محمد حبیب حسینی ندوی، مولانا خبیب ندوی، مولانا محمد عارف، قاری عطاء الرحمان بلھروی، قاری محمد فرید سمیت دیگر معززین نے شرکت کی، اخیر میں مدرسہ کے ناظم قاری احمد حسن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.