اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا سید محمود مدنی کی طبیعت ناساز، دیر شب دیوبندمیں ڈاکٹر ڈی کے جین کے ہسپتال میں کرایا گیا داخل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 13 May 2019

مولانا سید محمود مدنی کی طبیعت ناساز، دیر شب دیوبندمیں ڈاکٹر ڈی کے جین کے ہسپتال میں کرایا گیا داخل!

ایس۔ چودھری
ـــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 13/مئی 2019) جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری وسابق رکن پارلیمنٹ مولانا سید محمود اسعد مدنی کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے سبب مقامی پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں آئی سی یو میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مولانا کا علاج چل رہاہے۔ مولانا کے قریبی ذرائع کے مطابق مولانا کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مولانا سید محمود مدنی کی گزشتہ شب اچانک طبیعت خراب ہوگئی ،انفیکشن اور کمزوری کی وجہ سے انہیںفوری طورپر ریلوے روڈ پرواقع ڈاکٹر ڈی کے جین کے ہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے، جہاں اب ان کی طبیعت کافی بہتر بتائی گئی ہے۔ ڈاکٹر ڈی کے جین کے مطابق ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مولانا کا علاج چل رہاہے ،خطرہ والی کوئی بات نہیں ہے، اب طبیعت پہلے کافی بہتر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ابھی علاج چل رہاہے جیسے ہی طبیعت میں قابل قدر افاقہ ہوگا تو ہسپتال سے چھٹی کردی جائیگی۔
وہیں مولانا مدنی کے چھوٹے بھائی مولانا محمد مدنی نے بتایا کہ اب بھائی جان کی طبیعت کافی بہتر ہے، رات انفیکشن اور کمزوری کے سبب طبیعت بگڑی گئی تھی لیکن اب ان طبیعت کافی بہتر ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلدی ہی ہسپتال سے چھٹی ہوجائے گی۔
جمعیۃ علماء اترپردیش کے سکریٹری مولانا محمد مدنی،جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی اورجمعیۃ علماء ضلع سہارنپو رکے نائب صدر مولانا فرید مظاہری ،جمعیۃ علما ء دیوبند کے سکریٹری عمیر احمد عثمانی،قاری زبیر احمد قاسمی نے تمام ائمہ مساجد،طلباء مدارس ،اساتذہ اور علماء کے ساتھ ساتھ عوام الناس سے مولانا سید محمود مدنی کے لئے دعاء صحت کی اپیل کی ہے۔