مولانا عزیر احمد قاسمی کے صاحبزادے حافظ عبد القادر نے 99.97 فیصد نمبر حاصل کیا.
آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 13/مئی 2019) سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں زیر تعلیم مشرقی یوپی کے ضلع مہراج گنج سے تعلق رکھنے والے طالب علم حافظ عبدالقادر ولد مولانا ڈاکٹر عزیر احمد قاسمی نے بارہویں کلاس میں 99.97 فیصد نمبر حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین کا نام روشن کیا، بلکہ ہندوستان کا بھی نام روشن کیا ہے، واضح رہے کہ طالب علم نے محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی کے زیر نگرانی انٹر کالج (المعہد العلمی) سے فراغت حاصل کی، جس کی تعلیم بڑی اہم اور محنت طلب ہے، حافظ عبدالقادر کی کامیابی اس کے والد مولانا ڈاکٹر عزیر احمد قاسمی نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے اس ہونہار صاحبزاہ کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا، نیز کالج کے سربراہ اور اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.
واضح رہے کہ حافظ عبدالقادر نہایت ہی ذہین طالب علم ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، ادارے کے ان کے درسی سعودی ساتھیوں نے بھی پروگرام کرکے ان کو میڈل سے نوازا ہے، عبدالقادر کی اس نمایاں کامیابی پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، خصوصاً اہل علم حضرات کی جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے، حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی و سپروائز حافظ عبید الرحمن الحسینی نے بھی ان کی نمایاں کامیابی پر خوشی اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی، کالج کے سربراہ ان کے اساتذہ نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا ہے ۔
