گناہوں سے پاک وصاف ہونے کامہینہ :مولانا ابوالفضل قاسمی
ترپور/تمل ناڈو(آئی این اے نیوز 13/مئی 2019) رمضان المبارک کامہینہ ایک بڑی نعمت ہے کہ انسان اس میں اپنے رب کوراضی کرلے. جہاں اس مہینہ میں ایک طرف روزہ. تراویح. اعتکاف اور شب قدر ہےتودوسری طرف اس مہینہ کوخاص نسبت قرآن پاک سےہے. اور قرآن اللّہ کاکلام ہے. گویااللہ سے ڈائریکٹ ایک رشتہ جرجاتاہے. اس لئے یہ کہاجاتاہےنیکیوں کےحصول کاموسم اورسیزن ہےیہ باتیں مدرسہ حضرت عمر علی ترپورتمل ناڈ کےاستاد مولانا محمد یقین الحق نےترپور میں تراویح کے بعد نمازیوں سےکی، انہوں نے قیام اللیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مغفرت اورنجات کاذریعہ ہےاس لئے ہم اس کی پابندی کریں اور پورے مہینہ میں ایک مرتبہ مکمل قرآن کریم ضرور سنیں ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پورے مہینے میں بیس رکعات تراویح ایک الگ سنت ہےاس کی مسلسل پابندی کریں.بہار سے تشریف لائےمولانا ابوالفضل قاسمی نےکہاکہ رمضان گناہوں سےپاکی اور نجات کامہینہ ہے اس لئے مہینہ میں میں توبہ و استغفار کی کثرت رکھیں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں. یہ مہینہ مواسات اور غم خواری کابھی ہےہم دوسروں کی ضرورت بھی پوری کریں. افطار اور سحر کےساتھ ان کی دوسری ضرورتوں کابھی خیال رکھیں یہی ہمارے لئے فلاح اور کامیابی کاذریعہ ہے اور یہ کام بحیثیت انسان کریں تاکہ اسلام کا اصل پیغام اور میسج پھیلے.
اس موقع پر مرد کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں. واضح رہے کہ مولانا شاہد قاسمی. مولانا فردوس قاسمی ارریہ. محمد ریحان. یوسف بھائی. چھوٹو بھائی. تاج محمد وغیرہ بھی تھے.
