اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شدید گرمی و تپش کے باوجود نوجوانوں، خواتین سمیت روزہ دار پہنچے پولنگ بوتھ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 13 May 2019

شدید گرمی و تپش کے باوجود نوجوانوں، خواتین سمیت روزہ دار پہنچے پولنگ بوتھ!

اعظم گڑھ صدر سیٹ پر  56.20 فیصد اور لال گنج میں 55.70 فیصد پڑے ووٹ.

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/مئی 2019) پولنگ بوتھ پر ضلع میں ووٹروں کیلیے ہورہے انتظام رنگ نہیں لا سکا لیکن تیز دھوپ، شدید گرمی کے باوجود کافی تعداد میں ووٹر پولنگ بوتھ پر پہنچے ان کو سراہنا چاہیے، سخت گرمی اور لو چلتے وقت بھی لال گنج و اعظم گڑھ حلقہ میں روزہ دار خواتین، نوجوان، بزرگ سبھی لوگ گھر سے نکل کر پولنگ بوتھ پہنچے اور اپنے رائے دہی کا استعمال کیا، ووٹروں کے اس جوش نے لال گنج میں 54.82 فیصد اور اعظم گڑھ میں 56.13 فیصد ووٹ پول کرادیا، گزشتہ 2014 کے مقابلے میں اعظم گڑھ میں 0.27 فیصد کم ووٹ پول ہوا، وہیں لال گنج میں 1.51 فیصد زیادہ رہا.
اس انتخابات میں خاص بات یہ رہی کہ رمضان کا پاک مہینہ تھا، جس میں مسلمان روزہ سے تھے، روزہ کی حالت میں گرمی کی شدت کے باجود مسلم ووٹروں کی بھیڑ پولنگ بوتھ پر دیکھنے کو ملی.
اس بار اگر اسمبلی حلقہ کے اعتبار سے ووٹ پولنگ کا اندازہ لگایا جائے تو لال گنج کے نظام آباد ودھان سبھا حلقہ میں 55.20 اور اترولیہ حلقہ میں 56 اور پھولپور میں بھی 56 لال گنج میں 55 فیصد اور سب سے کم دیدارگنج ودھان سبھا میں 52  فیصد ووٹ پڑے.
وہیں اعظم گڑھ صدر سیٹ کیلیے ودھان سبھا مبارکپور  اور اعظم گڑھ میں 58، گوپال پور اور سگڑی میں 56 فیصد ووٹ ڈالے گئے.
اس دوران نوجوان، خواتین و مرد سمیت بزرگ اور ضعیف العمر نے بھی بڑھ چڑھ کر ووٹ پول کرنے میں اہم کردار ادا کیا.