اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: چناؤ کے دوران ہوئی تھی مار پیٹ، جان سے مارنے کی کوشش، مقدمہ درج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 15 May 2019

اعظم گڑھ: چناؤ کے دوران ہوئی تھی مار پیٹ، جان سے مارنے کی کوشش، مقدمہ درج!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/مئی 2019) ۲۰۱۹ لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں اعظم گڑھ ضلع کے ترواں تھانہ علاقے میں دو فریق کے درمیان مار پیٹ ہوئی تھی، اب یہ معاملہ ایک سیاسی شکل لے لیا ہے.
خبر کے مطابق ضلع کے ترواں تھانہ علاقہ کے نورپور عرف بھنور گاؤں میں ووٹنگ کے دوران 12 مئی کو مار پیٹ ہوئی تھی، اس صورت میں ایک فریق کی طرف سے 12 افراد کے خلاف نامزد رپورٹ درج کی گئی تھی، اسی دوران پیر کو دوسرے فریق کی طرف سے نو افراد کو نامزد اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف جان مارنے کی دھمکی کے الزام میں تحریر دی گئی ہے، پولیس کیس کی گہرائی سے تحقیق کر رہی ہے.
سوموار کو ترواں تھانے میں قتل کی دھمکی سمیت دوسرے دفعات پر تحریر دینے نورپور گاؤں رہائشی اتیس سنگھ بیٹے پرسدھو موجود رہے، انہوں نے گاؤں کے برجش کمار، رام آسرے، کیلاش، چندرا پرکاش، جگت، شوبھناتھ، ہلن رام، نیویت، گووند، رامکرت کو نامزد کیا ہے اور دس نامعلوم افراد کے خلاد بھی تحریر دی ہے.
متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ 12 مئی کو ایک ووٹ ڈالنے کے معاملے میں تنازعہ ہوا، اس سے ناراض من بڑھوں نے گاؤں میں اکیلے پاکر اسے روکا اور مار پیٹ کی، بعد میں ہوائی فائر کر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، آواز سن کر پڑوسی جمع ہوتے تک من بڑھوں نے حملہ کر زخمی کر دیا، پڑوس کے لو جمع ہوئے تب تک حملہ آور فرار ہوگئے.