جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/مئی 2019)جین پور تھانہ علاقہ کے عظمت گڑھ کے محلہ، گرو گووند نگر کے 50 سالہ راجو بیٹے اچھے لال روزی روٹی کے لئے پردیش ملک رہ رہا تھا، وہ پردیش سے گھر آنے کے لئے ٹرین پر سوار ہوکر بدھ کو وارانسی آیا، وہاں روڈویز بس کے ذریعہ 11 بجے اعظم گڑھ شہر کے سول لائن چوراہے پر پہنچا، بس سے اترنے کے بعد وہ ایک بیگ لیکر پیدل جارہا تھا کہ سول لائن پر واقع یونین بینک کے قریب پہنچا تھا کہ اچانک گر پڑا،
جب تک وہاں موجود لوگ اسے اٹھاتے کہ وہ مر چکا تھا، لوگوں نے واقعہ کو پولیس کو بتایا، پولیس موقع پر پہنچی، اور اس کے بیگ سے پرس اور موبائل نکالا، پرس میں آدھار کارڈ ملا، جس سے اس کی شناخت کی گئی، پولیس نے اس کے گھر والوں کو آگاہ کیا، اطلاع پاکر گھر والے بھی موقع پر پہنچے.
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی صحت خراب تھی، جس کیوجہ سے حرکت قلب بند ہوگئی اور موت واقع ہوگئی، پولیس نے لاش کو ضلع ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا.