اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: رابعہ خالد اور الماس اختر نے دسویں بورڈ امتحان امتیازی نمبر سے پاس کیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 8 May 2019

اعظم گڑھ: رابعہ خالد اور الماس اختر نے دسویں بورڈ امتحان امتیازی نمبر سے پاس کیا!

عمیر شیخ
ـــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/مئی 2019)عظم گڑھ کی الماس اختر اور رابعہ خالد نےدسویں کے بورڈ امتحان میں امتیازی نمبر لا کر اسکول اور ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ اعظم گڑھ کے موضع سیدھا سلطانپور کی باشندہ رابعہ خالد نےدسویں کے امتحان میں ستر فیصد سے زائد نمبر حاصل کرکے اسکول ،گاؤں اور والدین کا نام روشن کیا ہے۔وہیں دوسری طرف اعظم گڑھ ضلع کے موضع بیریڈیہہ
کی باشندہ الماس اختر نے بھی دسویں کے امتحان میں ستر فیصد سے زائد نمبر حاصل کر کے اپنے اسکول اور والدین کا نام روشن کیا ہے۔
الماس اختر نے اخبار نویس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں ایک قابل وکیل بننا چاہتی ہیں تاکہ وہ مظلوموں،غریبوں اور بالخصوص دہشت گردی کے الزام میں بند مسلم نوجوانوں کے مقدمے کی پیروی مفت کریں۔رابعہ خالد جونپور ضلع کے بالیکا انٹر کالج کی طالبہ ہیں تو الماس اختر اعظم گڑھ کے فاطمہ گرلس انٹر کالج کی طالبہ ہیں۔