اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ویلفیئر پارٹی نے دہلی میں کیا مضبوط سیکولر امیدواروں کی حمایت کا اعلان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 8 May 2019

ویلفیئر پارٹی نے دہلی میں کیا مضبوط سیکولر امیدواروں کی حمایت کا اعلان!

ویلفیئر پارٹی کا یہ فیصلہ بد عنوان،فرقہ پرست اور غنڈہ راج پر مشتمل سیاست کے خلاف ہے:محمد عارف اخلاق
 ذاکر حسین
ـــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 8/مئی 2019) ووٹوں کا بکھراؤ روکنے اور فسطائی طاقتوں کو روکنے کیلئے ملک بھر میں سیکولر پارٹیوں کے اتحاد کے ساتھ ساتھ آج ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔پارٹی کے اہم ذمہ داران کی جانب سے موصول اطلاع کے مطابق پارٹی نے یہ طے کیا ہیکہ دہلی کی لو ک سبھا کی ساتوں سیٹوں پر کسی ایک پارٹی کو ویلفیئر پارٹی آف انڈیا اپنی حمایت نہیں دے گی بلکہ الگ الگ سیٹوں پر جہاں سیکولر پارٹی کا امیدوار مضبوط ہوگا اسے پارٹی حمایت دے گی۔یہ اہم فیصلہ پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کی صدارت میں ہوئ  دہلی کی ایک میٹنگ میں لیا گیا۔میٹنگ میں دہلی کے مختلف علاقوں سے آئے پارٹی عہدیداران،سروے رپورٹرس اور دیگر ذرائع سے حاصل دہلی کی ساتوں سیٹوں پرمضبوط سیکولر امیدواروں کی پوزیشن پر غوروفکر کیاگیا۔میٹنگ کے اختتام پر دہلی پردیش کے تنظیم سیکریٹری محمد عارف اخلاق نے بتایا کہ ہم نے شمال مشرق دہلی سے عاپ کے دلیپ پانڈے،
مشرقی دہلی سے عاپ کی آتشی،چاندنی چوک سے کانگریس کے جے پی اگروال،مغربی دہلی سے کانگریس کے مہابل مشرا اور شمال مغرب دہلی سے عاپ کے گوگن سنگھ کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر محمد عارف اخلاق نے کہا کہ ہمارایہ فیصلہ عام آدمی پارٹی یا کانگریس کی پالیسیوں کی حمایت میں نہیں بلکہ ملک کی ان فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف ہے جنہوں نے 2014کے بعد سے ہی ملک کی جمہوریت اور سیکولرزم کو ختم کرنے کی سازشیں شروع کر دی تھیں۔انہوں نے کہا کہ آج سبھی آئینی اداروں کی خودمختاری ختم ہونے کے درپے ہے۔اس لیے ہمارا یہ فیصلہ ملک کی بدعنوان،فرقہ پرست اور غنڈہ راج پر مشتمل سیاست کے خلاف ہے۔اس فیصلے کے بعد ہم یہ امید کرتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی اور کا نگریس کے امیدوار جیتنے کے بعد ویلفیئر پارٹی کی مانگوں کو اٹھائیں گے۔محمد عارف اخلاق نے بتایا کہ پارٹی کا ایک وفد مزکورہ امیدواروں کو ویلفیئر پارٹی کے زریعہ جاری کیا گیا انتخابی منشور بھی پیش کرے گا۔