اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیکھیے اور سکھائیے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 7 May 2019

سیکھیے اور سکھائیے!

محمد غالب فلاحی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو چکا ہے نمازیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے مسجدیں بھر رہی ہیں بڑی خوشی کی بات ہے ہر کوئی نماز با جماعت ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے گاؤں، محلے کے ہر نوجوان، بوڑھے ، بچے اذان ہوتے ہی مسجدوں کا رخ کر رہے ہیں نیکیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہر شخص اس مہینے سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ایسے میں ہمیں یعنی اہل علم حضرات کو عوام پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور ان کو بھرپور مستفید کرنا چاہیے ایسے میں اہل علم حضرات درس قرآن، درس حدیث، سیرت طیبہ، سیرت صحابہ کے ذریعے عوام کو مستفید کر سکتے ہیں اور نماز تراویح کے بعد خلاصہ قرآن کا اہتمام کر سکتے ہیں لیکن ان کاموں کے علاوہ بھی ایک بنیادی کام ہونا چاہیے اور وہ کام ان الفاظ کی تشریح ہے جو علماء کرام اپنی تقریر، تحریر اور خطبہ جمعہ میں کثرت سے استعمال کرتے ہیں جن کو بار بار سننے کے باوجود بھی عوام ان الفاظ کے مفہوم سے نا آشنا ہوتی ہے
جیسے اسلام، ایمان، جہاد، خلافت، شہادت، وغیرہ ہم اس ماہ مبارک میں کسی بھی نماز کے بعد کوئی تیس چنندہ الفاظ کی تشریح کر سکتے ہیں اس سے عوام ان لفظوں یا ان اصطلاحات سے اچھی طرح سے واقف ہو جائے گی اور آپ سماج میں ایک بہترین تبدیلی محسوس کریں گے اس سلسلے میں مولانا مودودی رح کی مشہور کتاب "دینیات" سے استفادہ کیا جا سکتا ہے اس کتاب میں ایسے ہی الفاظ کی بہترین تشریح بالکل آسان لفظوں میں بیان کی گئی ہے امید ہے آپ غور کریں گے اور قیمتی مشوروں سے نوازیں گے.