اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/مئی 2019) مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم کوٹیلہ دکھن محلہ ضلع اعظم گڑھ سرزمین کوٹیلہ میں گزشتیہ روز بعد نماز ظہر تکمیل حفظ قرآن کریم کی ایک مجلس منعقد ہوئی، جس میں قرب و جوار کے بہت سے افراد نے شرکت کی.
تکمیل حفظ کرنے والے طلبہ و طالبات نے بہت ہی کم عرصے میں حفظ قرآن کریم کی تکمیل کر کے مدرسہ اور اساتذہ کا نام روشن کیا، اس پر علماء کرام اور قرب و جوار سے آئے ہوئے مہمانوں نے ان کی محنت اور لگن کو خوب سراھتے ہوئےاپنی دعاؤں سے نوازا.
بتادیں کہ محمد کاشف ابن محمدثاقب 8ماہ 17 یوم، محمد اسامہ عبد الرشید، ارسلان عرفان، صدیقہ راشد 10ماہ3یوم، سارہ شاھد نے 10ماہ7یوم میں حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی.
پروگرام میں صدر مجلس حضرت مولانا محمد صفات صاحب اعظمی دامت برکاتہم العالیہ مجازِ صحبت محسن الامت عارف باللہ حضرت اقدس مفتی محمد عبداللہ صاحب پھول پوری نوّراللہ مرقدہٗ و خلیفہ حضرتِ اقدس مولانا قمرالزماں صاحب الٰہ آبادی دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے صدارتی کلمات میں عظمتِ قرآن پر محی السنہ اور حضرت تھانوی علیہ الرحمۃ کے کئی واقعات کو نقل فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا قرآن بڑی عظمت اور متبرک کتاب ہے اس سے جڑنے میں ہی ہمارے لئے صد فیصد کامیابی ہے، اس کے بعد مہمانِ خصوصی حضرت اقدس مولانا و مفتی غفران احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث جامعةالرشاد اعظم گڑھ اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو حفظ قرآن کریم کی خوب تعلیم دیں اور کہا کہ قرانِ کریم سے جڑنے کی وجہ سے بڑی بڑی قومیں ترقی پانے والی ہوئیں اور دور رہنے والی قومیں ذلیل و خوار ہوئیں.
اس موقع پر مولانا فیضان احمد صاحب صدر شعبۂ حفظ بیت العلوم سرائے میر، مفتی عبدالماجد صاحب امام و خطیب جامع مسجد کوٹیلہ، مولانا بلال احمد صاحب، حافظ فضل الرحمٰن صاحب مینیجر جنید گرلس انٹرکالج وغیرہ موجود رہے.