اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اقلیتوں کے تعلق سے وزیر اعظم کے سیکولر عزائم کے اظہار سے امید اور اعتماد کے چراغ روشن ہوئے ہیں: مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 27 May 2019

اقلیتوں کے تعلق سے وزیر اعظم کے سیکولر عزائم کے اظہار سے امید اور اعتماد کے چراغ روشن ہوئے ہیں: مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند

ایس۔چودھری
ـــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 27/مئی 2019) دارالعلوم دیوبند وقف کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے وزیر اعظم مودی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ’’ پارلیمنٹ کے سینٹر ہال میں بلا تفریق حزب اقتدار واختلاف کے تمام نو منتخب ممبران پارلیمنٹ کے حوالے سے ملک کے ایک سو پچیس کروڑ عوام کے نام وزیر اعظم نریندر مودی کا نئی امیدوں اور باہمی اعتماد کو جلا بخشنے والے تاریخی خطاب کے نہایت مثبت اور خوشگوار اثرات ہندوستان کے تمام طبقات میں یکساں طور پر محسوس کیے جارہے ہیں او رملک کے تمام مقتداراور سنجیدہ فکر اور وسیع سوچ
رکھنے والے طبقات کی جانب سے اس خطاب کی تاریخی حیثیت واہمیت کو بلاتفریق مذہب وملت  وطن عزیز میں بسنے والی تمام اقوام وطبقات کے لیے ایک نیک فال اور ایک نئی صبح کا آغاز تصور کیا جارہا ہے بالخصوص اقلیتوں کے حوالے سے وزیر اعظم کے سیکولر عزائم وارادوں کی پختگی کے اظہار سے اقلیتوں میں امید اور اعتماد کے نئے چراغ روشن ہوئے ہیں، سب کا ساتھ سب کا وکاس جیسے خوشنما نعروں میں سب کے وشواش کا اضافہ جو کہ کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی میں بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی تاریخی حقیقت کی جانب بیان میں ۱۸۵۷ء کے حوالے سے آزادی وطن کی مشترکہ جدوجہد اور اس کے ثمر آور نتائج کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی یہ نئی فکری پرواز ملک میں خوش آئند تبدیلی اور مثبت سوچ کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی جانب اشارہ کرتی ہے، ہم ان عزائم ارادوں کے پورا ہونے پر شرمندہ تعبیر کیے جانے کی امیدوتمنا کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں دعا بھی کرتے ہیں کہ آنے والا وقت ملک میں امن وعافیت، سلامتی وبھائی چارگی اور بلا تفریق مذہب وملت فرقہ وارانہ ہم  آہنگی کی روشنی اور تاریخ ساز روایات کے فروغ سمیت وزیراعظم کے ان نیک فال عزائم اور ارادوں کو پورا کیے جانے کا ذریعہ ثابت ہو، ہماری دعائیں او رنیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں‘‘۔