مئوآئمہ قصبہ سے متصل بٹہاکی جامع مسجد میں تکمیل قرآن کی مجلس میں مفتی فضل الرحمان کا بصیرت افروز خطاب.
مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 26/مئی 2019) قرآن عظیم الشان ہیے لہاذا وہ شخص جواسے اپنے سینے میں محفوظ کرلے وہ حافظ قرآن بھی عظیم الشان ہیے، مذکورہ خیالات کا اظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے مئوآئمہ قصبہ سے متصل موضع بٹہا کی جامع مسجد میں حافظ محمد کلیم صاحب کے تراویح میں قرآن کے ایک دور مکمل ہونے پر کہیں، انہوں نے کہاقرآن سراپاہدایت ہے، خیر کی جانب رہنمائی کرتاہے.
مفتی فضل الرحمان نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ قرآن کو صحیح انداز میں پڑھنے کی کوشش کریں، بسااوقات لحن جلی کی وجہ سے معنی کی تبدیلی کی وجہ سے نماز فاسد ہوجاتی ہیے، انہوں نے کہا آج ہماری ذلت کی وجہ قرآن سے ہمارارشتہ انتہائی کمزور ہوناہیے، مجاہد آزادی حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی رحمہ اللہ نے مالٹا کی جیل میں تین سال سات ماہ کی صعوبت برداشت کرنے کے بعد مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ مسلمانوں کی پستی اور ذلت کی دووجہ ہیے ایک آپسی اختلاف اور دوسرا قرآن سے دوری،انہوں نے کہا، قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ ہم قرآن کوسمجھنے کی بھی کوشش کریں، کیونکہ قرآن میں اللہ تعالی نے ہر طرح سے رہنمائی فرمایا، جس پر عمل پیراہوکر ہم دنیا وآخرت کوسنوار سکتے ہیں، مفتی فضل الرحمان نے مسلمانوں سے قرآن سے تعلق مضبوط کرنے کی تلقین کی،اور شب قدر کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے مفتی قاسمی نے کہا، شب قدر انتہائی بابرکت رات ہے، جوامت محمدیہ کونصیب ہوئی پہلی امتیں اس بابرکت رات سے محروم رہے، مفتی فضل الرحمان نے طاق راتوں میں عبادت میں اہتمام پرزوردیا، قدردانی کی تلقین کیا، اس موقع پر ملک میں امن وامان بھائی چارہ کے لئے خاص طور سے دعائیں کی گئیں،اس موقع پر حافظ اخلاق، حافظ حذیفہ، محمد کیف، بلال حسنین اور کثیر تعداد میں فرزندان توحید شریک ہوئے، مفتی فضل الرحمان الہ آبادی کی رقت آمیز دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی.