اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غرباء ومساکین کا خاص خیال رکھیں: عبید الرحمن الحسینی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 3 May 2019

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غرباء ومساکین کا خاص خیال رکھیں: عبید الرحمن الحسینی

پھریندہ/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 3/مئی 2019) رمضان المبارک کا رحمتوں والا مہینہ چند دنوں میں شروع ہونے والا ہے، اس مہینے میں مؤمن کا رزق بڑھادیا جاتا ہے، شیاطین قید کرلیے جاتے ہیں، اللہ تبارک وتعالیٰ کا خاص فضل بندوں پر ہوتا ہے، بے شمار لوگوں کی مغفرت کے اعلان ہوتے ہیں، ایک نیکی کا ثواب ایک فرض کے برابر ملتا ہے اور ایک فرض کا ثواب ستر فرضوں کے برابر کردیاجاتا ہے،
اس مہینے میں امت محمدیہ کے لیے بے شمار انعامات ہیں؛ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان انعامات سے اپنے دامن کو بھرنے کی کوشش کریں، جس قدر ہوسکے نیکیوں میں اضافہ کرتے رہیں، روزہ نماز اور تراویح میں بالکل کوتاہی نہ کریں تبھی جاکر ہم اس ماہ کی قدر دانی کرنے والے بن سکتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ جہاں بدنی عبادات سے اپنے رب کو راضی کریں وہیں مالی عبادت میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اس ماہ مبارک میں غرباء مساکین اور بیواؤں کا خاص خیال رکھیں، ان کے ہاں کھانے پینے کا سامان پہنچاتے رہیں اور مالی امداد سے بھی ان کا سہارا بنیں، اس طرح جہاں ہمارے نامۂ اعمال میں ثواب لکھاجائے گا وہیں ہم اللہ کا قرب حاصل کرنے والے بھی بن جائیں گے، کیوں کہ اللہ پاک اپنے ایسے بندوں کو محبوب رکھتا ہے جو اس کے نادار بندوں کی نصرت و خبر گیری کرے۔
مذکورہ باتوں کا  اظہار خیالات حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبید الرحمن الحسینی نے کی۔ انھوں کے مزید کہا کہ ہمارے ٹرسٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ان کی ضرورت کیلئے کچھ انتظام کیا جارہا ہے اہل خیر حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

*HAFIZ SHUJAAT FAIZ E AAM CHARITABLE TRUST*

*NAUTANWA ROAD NEAR BANK OF BARODA ANAND NAGAR DISTT MAHARAJGANJ UP INDIA PIN CODE NO. 273155 MOB; 9919831111/9838761536/9648683838*

*A/C Holder Name Hafiz Shujaat Faiz-E-Aam Charitable Trust*

*State bank of India*
*A/C NO. 37092922344*
*IFSC CODE SBIN 0000210*
*BARANCH FARENDA*

 *Bank of Baroda*
*A/C NO. 54390200000124*
*IFSC CODE BARBOANAMAH*
*BRANCH FARENDA*

حافظ شمس الھدی قاسمی
Mob; 9838761536/9919831111