محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 2/مئی 2019) مولانا محمد انیس الرحمن اسلامی نے دوران گفتگو کہا کہ ملک کے تمام ووٹرس بالخصوص مدھوبنی لوک سبھا انتخابی حلقہ سمیت تمام ریاست بہار کے ووٹرس سے مخلصانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تمام ووٹرس انتہائی سنجیدگی اور حکمت عملی کے ساتھ اپنے حق رائے دیہی کا ضرور استعمال کریں اور صحیح جگہ کریں تاکہ آپ کا ووٹ ملک کے حق میں بہتر ثابت ہو سکے، چونکہ شریعت مطہرہ کے اعتبار سے جمہوریت میں الیکشن کی کئی حیثیتیں ہیں اس میں ایک حیثیت مشورہ کی بھی ہے، یعنی ووٹ دینے والے سے مشورہ طلب کرنا ہے کہ آپ کی رائے میں ملک و ملت کے لئے قانون سازی کی خاطر کون امیدوار مناسب ہے، حدیث شریف میں بھی اس بات کی وضاحت ہے کہ کسی سماج قوم و ملت کے لئے
امیر کا انتخاب کر رہے ہیں تو اپنے ذاتی مفاد کا خیال کئے بغیر ملک و ملت کے لئے صحیح مشورہ دیں اور صحیح نمائندہ کا انتخاب کریں مولانا نے تمام مسلمانوں اور بالخصوص علمائے کرام ائمہ مساجد اساتذہ کرام اور تمام مرد و خواتین سے گذارش کی ہے کہ اپنے اپنے انتخابی حلقہ میں انتخاب کے دن زیادہ سے زیادہ تعداد میں فرصت نکال کر اپنے اپنے پولنگ مرکز پر پہنچیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور ایسا لائحہ عمل تیار ہو کہ جس سے ہمارا ووٹ منقسم نہ ہو بلکہ متحد ہو کر منظم انداز میں اپنے اپنے علاقے کی جو سیکولر جماعت کے امیدوار کھڑے ہیں انہیں ووٹ دیں تاکہ ملک کا آئندہ پانچ سال تک مستحکم حکومت ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے.