اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نم آنکھوں کیساتھ محمد شرف عالم کے والد سپرد خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 2 May 2019

نم آنکھوں کیساتھ محمد شرف عالم کے والد سپرد خاک!

محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 2/مئی 2019) صداقت کلاتھ کے مالک محمد عالم اور شرف کیرانہ مارٹ کے پروپرائٹر محمد شرف عالم کے والد کا انتقال ہوگیا ہے اناللہ واناالیہ راجعون مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کو صبح سارھے نو بجے گوا پوکھر بھچھی بسم اللہ قبرستان میں مولانا محمد عبد الرحمن اسلامی نے پڑھائی، جبکہ بسم اللہ کھیت میں سپرد خاک کی گئی مرحوم  کے پسما ندگان میں بیوہ سمیت دو بیٹے تین بیٹیاں ہیں دعاء ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کریں ساتھ ہی پسما ندگان کو صبر جمیل عطا کرے. آمیـن
نماز جنازہ میں مولانا محمد انیس الرحمن اسلامی، مولانا معروف سلفی، مولانا عبد اللہ فلاحی، حافظ بخاری اسلامی، مولانا عبد الرحمن اسلامی، محمد حسینی، محمد ساجد عبد الحامد، مولانا ابوحمزہ اسلامی، حاجی محمد ظفر، سابق مکھیا عطا ء الرحمن، اسلم انصاری، محمد حارث، ماسٹر صبغت اللہ، ماسٹر اویس، ڈاکٹر فیروز، ڈاکٹر پرویز، نمائندہ روزنامہ الحیات محمد سالم آزاد ماسٹر نور اللہ وغیرہ موجود تھے اور دعاء کی ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام نصیب کرے آمین