مدرسہ نصرت الاسلام میں جلسہ عظمت قرآن و تعلیمی بیداری کا انعقاد۔
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 2/مئی 2019) قرآن امت مسلمہ کیلئے سرچشمہ ہدایت و رحمت ہے اور اسکی تعلیمات میں دارین کی مضمر ہے اللہ نے قرآن میں سب کچھ بیان کردیا ہے. قرآن کریم کا رمضان المبارک سے خاص تعلق ہے قرآن مجید اسی مہینے میں نازل ہوا اسلیے قرآن کی تلاوت کا خاص اہتمام کرنا چاہیے اور اسکی کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے، مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید صہیب حسینی ندوی شیخ التفسير دارالعلوم ندوہ العلماء لکھنؤ نے کیا، وہ مدرسہ نصرت الاسلام بڑورہ نیو حیدر گنج میں منعقد جلسہ عظمت قرآن و تعلیمی بیداری سے خصوصی خطاب کر رہے تھے.مولانا مزید کہا کہ قرآن وہ کتاب ہے جو ہر موڑ پر انسانیت کی رہنمائی کرتی ہے اسکی تلاوت کیساتھ اسکو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے قرآن کو ترجمہ کیساتھ پڑھنے کا معمول بنائیں اور قرآن و حدیث سے رشتہ کو مضبوط کریں .
مولانا صہیب حسینی ندوی نے تعلیم کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی سے ترقی اور عزت ہے ہم جو بھی علم حاصل کریں وہ اللہ کے نام سے شروع کریں تو ہماری نجات کا ذریعہ بنے گا ورنہ وہ ہماری تباہی اور بربادی کا زریعہ ہوگا
انھوں نے مزید کہا کہ ہم معاشرے کی اصلاح کیلیے کام کریں اور اصلاح کی شروعات اپنے گھر سے کریں اور مدراس اسلامیہ کی مدد کریں اور اسکی سب سے پہلی مدد یہ ھیکہ آپ اپنے بچوں کو مدرسہ میں بھیجیں.
جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا.
اس موقع پر مولانا محمد عارف، مولانا محمد عالم، قاری عطاء الرحمن بلھروی، محمد عمر عبد اللہ وغیرہ موجود تھے، آخر میں مدرسہ کے ناظم قاری محمد واجد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔