اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پرتاپگڑھ میں جلسہ اصلاح معاشرہ کل ۳/مئی کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 2 May 2019

پرتاپگڑھ میں جلسہ اصلاح معاشرہ کل ۳/مئی کو!

پرتاپگڑھ(آئی این اے نیوز 2/مئی 2019) پرتاپگڑھ میں واقع سرائے گوبندرائے میں مدرسہ عربیہ اسلامیہ فیض العلوم ۳ مئی بعد نماز مغرب اصلاح معاشرہ کا ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیاگیا ہے، جس میں اعظم گڑھ سے مولانا آصف صاحب ناظم مدرسہ شیخ الاسلام، مولانا عثمان صاحب ناظم اسلامیہ سلطانپور، مولانا منیراحمد صاحب صدر جمعیت علماء پرتاپگڑھ اور نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی کے خصوصی خطاب ہونگے، شاعر اسلام گل حسن پرتاپگڑھی بھی شرکت کرینگے، جبکہ مہمان خصوصی جناب نسیم  سابق بلاک پرمکھ ماندھاتا ہونگے، یہ اطلاع جلسہ کے کنوینر حافظ محمد حسین نے دی، انہوں نے بتایا کہ جلسہ کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں، انہوں نے فرزندان توحید سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کیا.