روناپار/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/مئی 2019) اعظم گڑھ کے روناپار تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان نے لڑکی کیساتھ چھیڑ خانی کی جسکی مخالفت کرنے پر نوجوان نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کردیا، جس سے لڑکی زخمی ہوگئی، علاقے کے ایک نجی ہسپتال میں علاج کیلیے داخل کیا گیا ہے، جہاں حالت سنگین بتائی جارہی ہے.
اس معاملے میں لڑکی کے والد نے نامزد رپورٹ درج کی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے اور مبینہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے.
موصولہ خبر کے مطابق روناپار تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی نوجوان لڑکی اپنی بھابھی کے ساتھ شام کو کھیت میں بیت الخلاء کرنے گئی تھی، گھر واپس آتے وقت گاؤں کا ہی ایک نوجوان ستّیم کنوجیا چھیڑنا شروع کر دیا، لڑکی اور اس کی بابھی نے مخالفت کی، جس کیوجہ سے لڑکی پر نوجوان نے چاقو سے حملہ کردیا، شور سن کر پڑوسی پہنچ گئے، نوجوان کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیا، لڑکی کو فوری طور پر علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا، نازک حالت کو دیکھ کر ڈاکٹر نے اسے ضلع ہسپتال میں ریفر کر دیا، وہیں لڑکی کے والد نے تھانے میں ستیم کے خلاف تحریر دیکر رپورٹ درج کی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے.
وہیں ستیم کے گھر والوں نے لڑکی پر الزام لگایا ہے کہ لڑکی خود چلنے کیلیے ستیم پر دباؤ ڈال رہی تھی، جب ستیم نے چلنے سے انکار کر دیا تو لڑکی نے اپنے آپ کو چاقو سے زخمی کرلیا.
ایس پی ناراین پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس سچائی کا پتہ لگا رہی ہے.