اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیرنگر: کوانوں ندی کے سرحد پر نامعلوم لوگوں نے دوشیزہ کی لاش کو دفنا دیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 17 May 2019

سنت کبیرنگر: کوانوں ندی کے سرحد پر نامعلوم لوگوں نے دوشیزہ کی لاش کو دفنا دیا!

  رپورٹ: عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 17/مئی 2019) مہولی تھانہ حلقہ کرسوری گاؤں کے مغربی حصہ کوانوں ندی کی سرحد پر دفنا ئی گئی ایک دوشیزہ  کی لاش کو مہولی پولیس نے گڈھا کھود کر بر آمد کیا ہے.
خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے کرسوری گاؤں کے مغرب واقع کوانوں ندی کے سرحدی حصہ پر موضع کے ہیرا لال اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ بھیس چرا رہا تھا، موقع پر بھیس چرارہے لوگوں کے مطابق نامعلوم چار افراد آئے
اور ادھر ادھر دیکھ ندی کے سرحد پر گڈھا کھودنے لگے، گڈھا کھود رہے لوگوں سے جب بھیس کے چرواہوں نے گڈھا کھودنے کی وجہ دریافت کی کہ تو ان لوگوں نے بتایا کہ مچھلی کا شکار کرنا ہے، جال لگانے کے لئے گڈھا کھود رہے ہیں، اسی درمیان ایک موٹر سائیکل پر دو سوار ایک دوشیزہ کو پیچھے بیٹھا کر دوشیزہ کو سہارا دیا تو دوسرے موٹر سائیکل پر اکیلے ایک نوجوان موقع پر پہونچا، ہیرا لال اور ساتھیوں نے بتایا کہ نصف درجن مشتبہ افرادوں نے آنا فانا میں لاش کو گڈھے میں ڈال کر دفن کر موقع سے فرار ہو گئے، چرواہوں نے اس کی اطلاع مہولی پولیس کو دی، موقع پر پہونچے انسپکٹر شلیندر رائے نے گڈھے کو کھود کر لاش کو برآمد کر چوکیدار کی تحریر پر قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے.