اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جونپور کے علی ضامن بنے ہائی کورٹ کے جج، ضلع میں خوشی کی لہر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 4 May 2019

جونپور کے علی ضامن بنے ہائی کورٹ کے جج، ضلع میں خوشی کی لہر!

جونپور(آئی این اے نیوز 4/مئی 2019) ضلع کے سرائے خواجہ تھانہ علاقہ کے پوٹرياں گاؤں رہائشی علی ضامن بیٹے منیر شاہ کی تعیناتی ہائی کورٹ میں جج کے طور پر ہونے سے ان کے آبائی گاؤں پوٹرياں میں جشن کا ماحول ہے.
بتادیں کہ ضلع کی دھول مٹی میں پلے بڑھے ضلع کے لال نے انصاف کے علاقے میں تاریخ رقم کی، کامیابی کے اس بلندیوں کو چھوکر اس مٹی کا قرض اتار دیا، مشکلات جتنی بھی ہو لیکن سچی محنت اور لگن اور پوری ایمانداری کے ساتھ کوشش کیا جائے تو کامیابی یقینی طور پر قدم چومتی ہے، کچھ ایسا ہی کر کے خود کی قابلیت کو ثابت کیا ہے اس مٹی کے لال نے،  جس پر پورا شہر فخر کر رہا ہے.
موصولہ خبر کے مطابق مسٹر ضامن سون بھدر مہاراج گنج اسپیشل جج EC act غازی آباد اسپیشل جج SC / ST وارانسی ضلع اور سیسن جج مئو، پرتاپ گڑھ شاہ جہاں پور،فتح پور، مرزاپور، بلند شهر وغیرہ ڈیڑھ درجن اضلاع میں آپ کی خدمت مختلف عہدوں پر اپنی خدمات دے چکے ہیں، فی الحال کانپور میں کونسل سیل کے چیئرمین کے عہدے سے ہائی کورٹ میں جج کے عہدے پر نئی تعیناتی ملی، یہ خبر سنتے ہی آبائی گاؤں اور ضلع میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، لوگوں نے مبارکباد دی.