سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/مئی 2019) قصبہ سرائے میر کے مشہور تاجر اے ون گروپ کے منیجر حافظ شاہ عالم اعظمی کی طرف سے ان کی رہائش گاہ (رحمت کالونی) میں گزشتہ کل افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 300 لوگوں نے شرکت کرکے افطار پارٹی کے لوازمات سے سیر ہوئے.
افطار پارٹی میں یہ فلسفہ پنہاں ہے کہ اس سے شخصی و طبقاتی امتیاز ختم ہوجاتا ہے آپس میں پیار و محبت ایثار و قربانی کی فضا پیدا ہوتی ہے اور روزہ دار کو افطاری کروانے سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے .
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار پارٹی کے وسیع و عریض دستر خوان رب ذوالجلال کی عطاء کردہ انواع و اقسام کی نعمتوں سے سجے ہوتے ہیں رمضان المبارک کے موقع پر اجتماعی دستر خوان کا اہتمام بھی بڑے شوق سے ہوتا ہے جن میں ہر طبقے کا فرد حصہ لے کر روزہ داروں کے ساتھ افطار کے لوازمات سے سیر ہوتا ہے، اس سے آپس میں الفت و محبت کی راہیں ہموار ہوتی ہے اخیر میں آئے ہوئے تمام روزہ داروں کا حافظ شاہ عالم اعظمی و اکبر اعظمی مالک اے ون ٹراویلس نے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا.