مئوآئمہ/ الہ آباد(آئی این اے نیوز 22/مئی 2019) قرآن مکمل دستور حیات ہیے، زندگی سے لے کر موت تک کے تمام شعبوں کے اندر رہنمائی قرآن کرتا ہے، مذکورہ خیالات کااظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے مئوآئمہ قصبہ سے متصل شاہی پیلیس میں تراویح میں قرآن کریم کے دور کی تکمیل کی مجلس میں کہیں، انہوں نے کہا یقینا قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے پابندی کے ساتھ تراویح کی نماز ادا کی، ان کے نامہ اعمال میں بیشمار نیکیوں کا اضافہ ہوگا، مفتی الہ آبادی نے کہا، قرآن کا ہم پر یہ حق ہے کہ ہم قرآن کو صحیح انداز میں پڑھیں، انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ مسلمان قرآن سے کافی دور ہوگیا.
مفتی فضل الرحمان نے مسلمانوں سے قرآن سمجھنے کی تلقین کی، انہوں نے کہا آج ہماری پستی اور ذلت کی اہم وجہ یہی ہے کہ ہم قرآن سے دور ہوگئے ہیں، قرآن سے ہمارا رشتہ کمزور ہوگیا ہے، ہم انگلش اور دوسرے علوم فنون سیکھنے میں خوب محنت اور روپیہ پیسہ خرچ کرتے ہیں، لیکن افسوس کبھی ہمیں یہ فکر دامن گیر نہیں ہوتی کہ ہم اس بات کے جاننے کی کوشش کریں کہ ہمارا رب قرآن میں ہم سے کیا خطاب فرمارہا ہے.
مفتی قاسمی نے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہمارے ایمان کے اندر تازگی تبھی پیدا ہوگی جب ہم قرآن کوسمجھیں گے، آج قرآن کی تلاوت کا ہمارے دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا جبکہ قرآن میں ایمان والے بندوں کے صفات یہ بیان کئے گئے ہیں کہ قرآن کی تلاوت سن ان کے قلب کانپ جاتے ہیں، اور ایمان کی زیادتی کاسبب ہوتا ہے، قرآن کو ہم حق کتاب تو مانتے ہیں اس پر ایمان تو رکھتے ہیں، لیکن اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے، مفتی الہ آبادی نے شب قدر میں عبادت کی تلقین کی، انہوں نے کہارمضان کے مابقیہ عشرے کی مکمل قدردانی کریں، نماز کی پابندی کریں، قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں.
غورطلب ہے کہ حافظ محمد شاداب نے تراویح میں قرآن کی تکمیل کیا، مجلس کا آغاز حافظ اخلاق کی تلاوت سے ہوا، حافظ محمد شاداب، محمد طارق ماسٹر، محمد کیف، محمد معاذ، اور کثیر تعداد میں لوگ موجود رہیے، مفتی فضل الرحمان کی رقت آمیز دعا پر مجلس کااختتام ہوا.