محمد جاوید نئی دہلی
ـــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
ایک بار حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالی عنہ محمد ﷺ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔سفر کے دوران محمد ﷺ حاجت کیلئے گئے ہوئے تھے۔اسی وقت وہاں پرندوں کا ایک جھنڈ اناج کھانے آیا، چڑیا کی خوبصورتی سے مسحور ہو کر وہاں موجود ایک شخص نے چڑیا کے بچے کو پکڑ لیا۔اتنے میں محمد ﷺ واپس آگئے اور سفر دوبارہ شروع ہوا،کارواں کے اوپر چڑیا کی ماں چلاتی ہو ئ ساتھ ساتھ چل رہی تھی۔یہ دیکھ کر محمد ﷺ نے پوچھا کہ کیا ان میں سے کسی نے چڑیا یا اس کے بچے کو کوئی نقصان پہنچایا ہے،اگر ایسا ہے تو اس کو آرام دو یعنی کہ انہوں نے بچے کو آزاد کرنے کیلئے کہا تاکہ چڑیا کی ماں خوش ہو جائے۔ایک اور ایسے ہی واقعہ میں ایک مسلم عورت نے ایک بلی کو قید کر رکھا تھا۔کیونکہ وہ بلی اکثر اس عورت کے گھر کا دودھ پی جاتی تھی۔قید میں رہتے ہوئے کچھ دنوں بعد بھوک کی تاب نہ لاکر بلی مر گئ۔جب اس کا علم محمد ﷺ کو ہوا تو انہوں نے اس عورت سے کہا کہ وہ جھنم میں جا ئے گی۔ایک طوائف جس نے کسی پیاسے کتے کو پانی پلا دیا تھا اس پر اس عورت کے گناہ معاف ہو گئے۔ایک دفعہ محمد ﷺ ایک گلی سے گذر رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ کچھ نوجوان چیونٹیوں کو آگ میں ڈال رہے تھے۔یہ دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں روکا اور کہا کہ اس طرح کی انتہا پسندی میں انسان کو نہیں پڑنا چاہیے۔کسی جلانے کا حق صرف الله کو ہے انسانوں کو نہیں۔