اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی: صدر اسپتال میں رامپور کے باشندہ بھائی ایاز قریشی کی لڑکی کی اندوھناک موت، ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 16 May 2019

سیتامڑھی: صدر اسپتال میں رامپور کے باشندہ بھائی ایاز قریشی کی لڑکی کی اندوھناک موت، ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام!

پوپری/سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 16/مئی 2019) رامپور خرد، تھانہ پوپری ضلع سیتامڑھی بہار کے باشندے بھائی ایاز قریشی صاحب کی لڑکی کو آج صبح ساڑھے تین بجے ڈیلیوری کے لیے سیتامڑھی شہر صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، وہاں ڈاکٹروں نے ان سے زچگی کیلئے پیسے مانگے، جب انہوں نے یہ کہہ کر پیسہ دینے سے انکار کر دیا  کہ یہ تو سرکاری اسپتال ہے اور یہاں سب کا علاج مفت ہوتا ہے،
تو وہاں کے ڈاکٹروں نے اس بچی کے  ساتھ غیر انسانی سلوک  کیا اور اسکا علاج نہیں کیا، بلکہ اس کو ولادت کے درمیان ٹرپتا ہوا چھوڑ کر فرار ہوگئے، جس کی وجہ  سے بچی کی موقع پر ہی اندوہناک موت ہوگئی، انا للہ وانا الیہ راجعون،  ابھی بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے لے جایا گیا ہے. انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانچ میں خاطی پائے جانے والوں کے خلاف قاعدہ کی کارروائی کی جائیگی، مگر عوام سے اس سے مطمئن نہیں ہے اور عوام میں کافی غم وغصہ پایا جارہا ہے.
 دعاء فرمائیں کہ اللہ تعالی علی اس بچی کو شہادت کا درجہ عطا فرمائے، اور اس کے والدین اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے، اور خاطیوں کے خلاف عبرتناک کارروائی ہو.