اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے: مولانا عبدالسمیع سلفی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 17 May 2019

رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے: مولانا عبدالسمیع سلفی

محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 17/مئی 2019) قرآن و حدیث کے مطابق رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے، صبر کا بدلہ اللہ تبارک تعالی جنت میں دیں گے، روزے کا مطلب یہ ہے کہ انسان کے بدن کا رویاں رویاں روزے سے ہو، مذکورہ باتیں مدھوبنی شہر کے مولانا آزاد نگر بھوارہ گاوں میں واقع اسلامیہ مسجد میں چل رہے عصر کے بعد درس حدیث کے  دوران اپنے نورانی خطاب میں مولانا محمد عبد السمیع سلفی نے کہا.
 مولانا عبد السمیع نے کہا کہ روزہ دار پر اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے یہ مہینہ نیکیوں کے کمانے اور ثواب حاصل کرنے کا ہے، ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی چاہیے اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ ایمان والا بنوں ایک دوسروں کی مدد کرو، روزہ بھلے ہی ایک عبادت ہے لیکن روزہ رکھنے والوں کو  اور بھوکا انسان کیسے رہتا ہوگا، بھوکے کو احساس دلانے کے لئے ہے، رمضان المبارک کے اس خاص مہینے میں ہر کوئی اپنی عبادت صدقہ و خیرات زکوہ کے ذریعہ اللہ کو خوش کرتا ہے اور قرآن پاک کی تلاوت کر اپنا مقام جنت میں  حاصل کرتا ہے اللہ ہم سبھی کو توفیق سے نوازے آمین.