اپنے کسی پیارے کو کھو دینے کا غم بھلایا نہیں جاسکتا اور یہ کہنا کہ وقت ہر زخم بھردے گاح بھی ہر بار صحیح نہیں ہوتا۔
شیخ بلال الرحمانـــــــــــــــــــــــــ
ماں ایک عظیم نعمت ہے ممتا جیسی نعمت کی کوئی مثال ہے اورنہ ہی اس کا کوئی نعم البدل ۔ ماں اولاد کے لئے محبت ،چاہت، راحت اور پیار ہے، ماں کی ممتا میں خلوص ہے اسے کبھی فنا نہیں کیا جاسکتا، ماں کی محبت کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے ،ماں کی ممتا مرکز تجلیات اور سر چشمہ حیات ہے ماں صداقت کا پیکرہے جس میں کوئی بناوٹ نہیں ۔ماں اپنی تخلیق پر کتنی نازاں ہوتی ہے اوروُہ اپنی اولاد کے دکھ پر کیسے تڑپ جاتی ہے ، یہ صرف ایک ماں ہی جانتی ہے، دُنیا میں ماں کے سوا کوئی سچا اور مخلص رشتہ نہیں ہے ۔ماں ایک پیاری شفیق اور بے لوث محبّت کرنے والی عظیم ترین ہستی ہے، جس کی شفقت اورمحبّت کی ٹھنڈی چھائوں میں بیٹھ کر ہم دنیا کے تمام دکھ درد بھول جاتے ہیں۔ خدائے بزرگ و برتر نے اپنی محبّت کا ایک چھوٹا سا قطرہ شاید ماں کے دل میں ٹپکا دیا ہے جس کی برکت سے ماں ہمیں محبّت کی اتھاہ گہرائیوں سے چاہتی ہے اور ہمارے دکھ درد اٹھاتی ہے ہمارے لئے قربانیاں دیتی ہے اور اپنی اولاد کو کبھی بھی دکھ نہیں پہنچنے دیتی ، ماں کے شفیق ہاتھ اپنے بچوں کیلئے ہمیشہ خُدا کے حضور اُٹھے رہتے ہیں ۔
ہمیں اپنی ماں کی بہت یاد ساتی ہے میری والدہ اس دنیا فانی سے آج ہی کے دن 17رمضان کو بعد نماز ظھر اپنے مالک حقیقی سے جاملی تھیں وہ ماں کا آخری کلام مجھ سے جو ہوا تھا بہت یاد آتا ہے ماں نے کہا تھا بیٹا بلال جاؤ ظھر کی اذان ہوچکی ہے ورنہ جماعت چھوٹ جائے گی.
بس میں اٹھ کر مسجد چلا گیا اور نماز باجماعت سے پڑھنے کے بعد میں تسبیح پڑھ ہی رہا تھا کہ اسی سی اسلامی بہن کی کال آتی ہے کہ بلال بھائی گھر آجاؤ والدہ کی طبیعت بہت خراب ہے میں گھر پہنچا ہی تو دیکھتا کیا ہوں ہو جمع کی روح قفس عنصری سے پرواز کر رہی تھی اور وہ میری طرف حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہی تھی تھیں. اللہ انکی روح کی تسکین کا سامان فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے
میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں اپنی والدہ کے لیے اس طرح پوسٹ شیئر کروں گی، لیکن میرے لیے مشکل ہے کہ میں ان کو یاد نہ کروں یا ان کی بات نہ کروں، ان کی ہنسی، ان کی طاقت، ان کا صاف دل، انہوں نے ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا اور مجھے لوگوں کی عزت کرنا سکھایا، مجھے شکرگزار بنایا، میں انکی یہ بات بھی بتانا قابل ذکر سمجھتا ہوں کہ انھوں نے ایک مدرسہ بھی قائم کیا تھا جو آج پورے علاقے میں علم کی روشنی پھیلا رہا ہے
میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ وہ اپنی والدہ کے آخری لمحات میں ان کے ساتھ وقت گزار سکا۔
’جب لوگ مجھ سے ملاقات کرتے اور میری والدہ کی بات کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے بےحد خوشی ہوتی ہے، آپ سب کا شکریہ انہیں یاد رکھنے کے لیے، آج ان کے انتقال کو ایک سال مکمل ہوگئے، آپ سب انکے لئے خصوصی دعا فرمائیں.