شاہ گنج/جونپور(آئی این اے نیوز 17/مئی 2019) دارالقرآن ٹرسٹ کے ذمہ داران کو اسوقت بڑی راحت ملی جب جامعہ حسینیہ لال دروازہ کے دارالافتاء نے شاہگنج کے قریب واقع سیدھائی گاؤں میں قیام جمعہ سے متعلق فتویٰ پر اپنی مہر لگاکر جمعہ قائم کرنے کی اجازت دے دی ۔
واضح رہے کہ اس گاؤں کی آبادی ۳ ہزار سے زائد ہے لیکن مسلمانوں کی آبادی کم ہونے کی وجہ سے آج تک گاؤں کی آبادی ۳ کلومیٹر دور شاہگنج یا صبرحد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کیلئے جاتی تھی،
گاؤں میں جمعہ قائم ہونے کی وجہ سے گاؤں میں خوشی کا ماحول ہے ادائیگی جمعہ کے بعد گاؤں والوں نے دارالقرآن ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سکریٹری امتیاز ممتاز ندوی اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا، اور ٹرسٹ کے کاموں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا.
یاد رہے ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک سال قبل سیدھائی سمیت علاقہ کے آٹھ تعلیمی پسماندہ مسلم گاؤں میں مکاتب کا قیام کیا تھا.