دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 5/مئی 2019) دھن گھٹا تھانہ حلقہ واقع کھرچا گاؤں میں شام سلینڈر پر چاۓ بناتے وقت پائپ پھٹ جانے کی وجہ سے آگ لگ گئی اور افراتفری کا ماحول قائم ہو گیا، جس سے گھر میں رکھا ہزاروں کا سامان جل کر خاک ہو گیا، گاؤں والوں کے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔
موصولہ خبر کے مطابق کھرچہ گاؤں کے باشندہ راجیش پانڈے کے گھر شام تقریباً تین بجے جیسے ہی چاۓ بنانے کے لئے سلینڈر جلایا گیا، اچانک پائپ فٹ گیا، پائپ کی لپٹ نے پورے گھر کو اپنے آغوش میں لے لیا، شور کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ اکھٹا ہوگئے، بالو اور پانی سے گھنٹوں مشقت کے بعد آگ پر جب تک قابو پاتے کہ گھر میں رکھا تخت، رزائی کپڑا، وائرینگ کے سامان اور دیگر ضروری اشیاء جل کر خاک ہو چکی تھیں۔