مستقیم احمد نئی دہلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
بنگال کے نواب سراج الدولہ(1733۔1757) وطن عزیز کی تاریخ کا ایک اہم نام ہے۔نواب کی زندگی جد وجہد کی داستانوں سے لبریز ہے۔سراج الدولہ نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی کوششوں پر لگام لگانے کیلئے جرائت مندانہ پہل کی۔23 سال کی عمر میں کمپنی کی جانب سے ہو رہے مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،
سراج الدولہ بنگال میں کمپنی کو غیر جانبدارانہ کرنے کیلئے کوشاں تھے۔لیکن ان کی چچی،بھتیجے، امیر چند اور میر جعفر(جو بھارت کی تاریخ میں سازش اور غداروں کے نام سے جانا جاتا ہے)نے سراج الدولہ کے خلاف سازش کرکے ان کے کوششوں کو ناکام کرنے کی کوشش کی۔انگریزوں کے خلاف جنگ کرنے کیلئے سراج الدولہ نے 23جون 1757 کو15,000فوجیوں کے ساتھ پلاسی کے میدان میں پہنچ گئے۔افسوس میر جعفر اور دیگر کی غداریوں کی وجہ سے نواب کو ایسٹ انڈیا کمپنی نے 3200 (صرف 950انگریز) شکست دے دی۔اس کے بعد انگریزوں کیلئے ہندوستان میں حکومت کرنے کا راستہ ہموار کیا۔آخیر میں سراج الدولہ کو گرفتار کر لیا گیا۔سراج الدولہ اپنی بہادری کی وجہ سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔