مفتی فضل الرحمان الہ آبادی کا شیوپور جامع مسجد میں استقبال رمضان کے عنوان سے منعقد جلسہ سے خطاب.
عبداللہ انصاریــــــــــــــــــــــــــ
مئوآئمہ/ الہ آباد(آئی این اے نیوز 5/مئی 2019) رمضان المبارک میں اللہ تبارک نے قرآن کریم اور دوسری آسمانی کتابیں نازل کیا، اس مہینہ کوسرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام مہینوں کاسردار قرار دیا، مذکورہ خیالات کااظہار معروف عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے شیوپور جامع مسجد میں استقبال رمضان کے عنوان سے منعقد جلسہ کوخطاب کرتے ہوئے کہیں، انہوں نے کہا، رمضان المبارک کے مہینہ میں اللہ کی رحمت عام ہوتی ہے، اعمال کے ثواب کو 70گنا بڑھادیاجاتا ہے، ایک فرض ادا کرنے پر70فرائض کاثواب دیاجاتا ہے، نفل کے ثواب کو فرض کے برابر بڑھادیاجاتاہے، مفتی الہ آبادی نے مسلمانوں سے اس مہینہ میں عبادت کے اہتمام پر خاص زور دیا، انہوں نے کہا، اس ماہ مبارک میں نمازوں کی خاص طور میں پابندی کریں کیونکہ اگر ہم نے ایک نماز کوضائع کیا گویاکہ ہم 70نمازوں کے ثواب سے محروم رہے،مفتی قاسمی نے رمضان المبارک کے مہینہ میں مسلمانوں کوخاص طور سے اپنے غریب پڑسیوں اوررشتہ داروں کی مدد کی تلقین کیا، انہوں نے کہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مہینہ کو مواساہ کامہینہ قراردیا مواساہ کامطلب یہ ہے کہ اپنے رزق کے اندر دوسرے کوشریک کرنا،رمضان کے روزہ کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے مفتی فضل الرحمان نے کہا، رمضان المبارک کاروزہ بالغ مسلمان پر فرض ہے، لہاذا بغیر کسی عذر شرعی کے روزہ کوچھوڑنا سخت گناہ ہے، انہوں نے کہا، رمضان کا اور قرآن کاآپس میں گہرارشتہ ہے، اس لئے رمضان میں زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کریں اور قرآن کریم کوسمجھنے اور اسے صحیح تلفظ اور تجوید وقراءت کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کریں،انہوں نے کہا افسوس کامقام ہے کہ آج مسلمان سے دور ہوگیا قرآن کوسمجھنے کی بالکل کوشش نہیں کرتا جبکہ اغیار قرآن وحدیث میں غوروفکر کرکے نئے نئے سائنسی ایجادات کررہے ہیں،انہوں نے کہا، آج پوری دنیا میں اسلام بڑی تیزی سے پھیل رہاہے، اور ایسے ایسے علاقوں میں بھی اسلام کاچراغ روشن ہوگیا جہاں دین کی تبلیغ کرنے کوئی نہیں پہنچا اور نہ ہی آس پاس دور دور تک کوئی مسلمان ہیں، اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ انہوں نے قرآن کو انصاف کے ساتھ مطالعہ کیا، قرآن کے اندر غوروفکر کیا، اور اسلام کی حقانیت کے قائل ہوئے، اور قرآن کریم من جانب اللہ تسلیم کرتے ہوئے ایمان کی دولت سے سرفراز ہوئے،مفتی الہ آبادی نے مسلمانوں کوابھارتے ہوکہا، آخر ہمیں اس بات کی فکر کیوں نہیں ہوتی کہ ہمارا اللہ قرآن میں ہم سے کیاکہہ رہاہے، اسے جاننے کی کوشش کریں، انہوں نے کہا، قرآن کی تلاوت کے ساتھ قرآن کاسمجھنابھی انتہائی ضروری ہے، قرآن میں جگہ جگہ فہم قرآنی پر ابھارا گیا ہے، اور قرآن کے سمجھنے والے کوعقل مند کہاگیا ہے،جلسہ کا آغاز قاری محمد انس کی تلاوت سے ہوا حافظ محمد زید الہ آبادی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، شاداب الہ آبادی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے، مفتی فضل الرحمان کی دعاپر مجلس کااختتام ہوا، کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کیا،