اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیرنگر: مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی کے دفتر کا تالا توڑ کر زیورات سمیت لاکھوں کی چوری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 20 May 2019

سنت کبیرنگر: مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی کے دفتر کا تالا توڑ کر زیورات سمیت لاکھوں کی چوری!

رپورٹ: حافظ عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/ سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 20/مئی 2019) تھانہ دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی میں گزشتہ شب  نامعلوم چوروں نے دفتر کا تالا توڑ کر الماری اور ڈیکس میں رکھے زیورات سمیت لا کھوں روپیہ لیکر فرار ہوگئے ہیں، اس کی تحریر مدرسہ کے مہتمم مولانا ابوالکلام حماد مظاہری نے پولیس چوکی پولی میں دے دی ہے.
خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے تحت قدیم مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی ،پولیس چوکی پولی سے تقریبا 20فٹ کے فاصلے پر واقع ہے، بتایا جاتا ہے کہ مدرسہ میں ان دنوں طلباء واساتذہ کی چھٹی بھی چل رہی ہے، معمول کے مطابق بعد نماز عشاء مدرسہ کے گیٹ کا تالا بھی بند کردیا جاتا ہے گزشتہ شب نامعلوم چور مدرسہ کے اندر کیسے داخل ہوئے جبکہ چہار جانب دو منزلہ عمارت ہے اور مین گیٹ کا تالا بھی بند ہے، مدرسہ کے اندر داخل ہوئے چورں نے پہلے دفتر کے قریب دیوار میں لگی گھڑی کو اتارا اور دفتر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے، دفتر میں رکھی الماریوں کا تالا باری باری توڑتے رہے اور الماریوں میں رکھے مدرسہ کے قیمتی کاغذات کو ادھر ادھر بکھیرتے رہے، یہی پر چورں نے بس نہیں کیا بلکہ مہتمم کے ڈیکس کو بھی نشانہ بناتے ہوئے ڈیکس کا بھی تالا توڑا، اور ڈیکس میں رکھے تقریبا آدھا کلو گرام چاندی سات عدد سونے کی انگوٹھی ایک سونے کی کیل، 4500نقد سمیت لاکھوں کی چوری کر فرار ہوگئے، اسی پر بس نہیں نامعلوم چوروں نے اپنے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیکس میں رکھی گئی نمکین کو مدسہ کے زینہ پر لےجاکر کھائے بھی ہیں، البتہ ڈیکس میں رکھے تقریبا 9سے10کلو گرام سکے کی روپیہ کو وزن سمجھ کر مدرسہ کے چھت پر چھوڑ کر رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے راہ فراری اختیار کرلی ہے، اس سلسلے میں مدرسہ کے مہتمم مولانا ابوالکلام حماد مظاہری نے مدرسہ کے دفتر میں چوری ہوجانے کی تحریر پولی چوکی انچارج دھرمیندر تیواری کودے دی ہے.
 اس سلسلے ميں جب چوکی انچارج دھرمیندر تیوری سے مدرسہ کے دفتر میں لاکھوں کی چوری ہوجانے کی وضاحت چاہی تو انھوں نے بتایاکہ تحریر کے مطابق جانچ کر چوروں کے پکڑنے کی مہم تیز کردی گئی ہے، مدرسہ میں چوری ہوئے معاملے کا جلد خلاصہ کردیا جائے گا.