اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خواتین دین کی پاسدار بنیں، معاشرہ کی اصلاح ہوجائے گی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 22 May 2019

خواتین دین کی پاسدار بنیں، معاشرہ کی اصلاح ہوجائے گی!

مولانا مجیب بستوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ 
آج کل مسلم خواتین میں ہی خرابی آگئی ہے، بے پردگی، بے حیائی، اور بے شرمی عام ہوتی جارہی ہے، ایسے نقاب زیب تن کرتی ہیں کہ جسم کا ہر عضو نظر آتا ہے اور نقاب زمین پر جھاڑو لگاتا ہے، چہرا کھلا ہوا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی حسن کی نمائش میں شریک ہونا چاہتی ہیں ایسی بے شرمی کا مظاہرہ کرتی ہیں کہ جسے دیکھ کر آسمان بھی شرما جاتا ہے، لیکن کیا کیا جائے تبلیغ و اصلاح کا پروگرام ہوتا ہی رہتا ہے
مگر کوئی اثر نہیں ہوتا، ہوٹلوں میں دیکھا جائے تو اب خواتین بھی قیام و طعام کرتی ہوئی نظر آتی ہیں اور دوکانداروں سے سامان کا بھاؤ  کرتی ہوئی حسن کا بازار سجاتی ہوئی نظر آتی ہیں، اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جہاں دینی ماحول ہے وہیں اس طرح کی لعنت بھی ہے.
بے پردگی عام ہوتی جارہی ہے جس کی طرف توجہ کی ضروت ہے. اسلام کا پیغام ہے کہ اپنی عورتوں کی تعلیم وتربیت پر توجہ دیں تاکہ ان کی گود میں پلنے والے بچے بھی اچھے بنیں، اگر خواتین دین کی پاسداری کرنے لگ جائیں تو معاشرہ کی اصلاح ہوسکتی ہے، اس لئے مسلم خواتین دین کی پاسدار بنیں تاکہ معاشرہ کی اصلاح ہوجائے.