اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مجاہد آزادی سید امیر علی کی حیات و خدمات پر پروگرام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 11 May 2019

مجاہد آزادی سید امیر علی کی حیات و خدمات پر پروگرام کا انعقاد!

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 11/مئی 2019)گزشتہ دنوں مدرسہ تعلیم القرآن پرانی دہلی میں سید امیر علی کی حیات و خدمات پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں اقلیتی کمیشن کے دو اہم ممبران نے شرکت کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کیا۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی اقلیتی کمشین کے ممبر ملک قریشی نے شرکت کی، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید امیر علی ایک عظیم مجاہد آزادی تھے۔انہوں نے ملک کی آزادی کیلئے چلائ جا رہی تحریکوں میں نمایاں رول ادا کیا۔ملک قریشی نے مزید کہا کہ ہم ہندوستانیوں کو سید امیر علی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر پروگرام کے مہمان ذی وقار اقلیتی کمیشن کے ممبر اور معروف سماجی کارکن سید شاہد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید امیر علی ایک عظیم  شخصیت کے مالک تھے۔آپ کے ذریعہ ملک کیلئے انجام دی گئی خدمات ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سید امیر علی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ملک کو ان پر فخر تھا اور رہے گا۔سید شاہد نے شرکاء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کو سید امیر علی کے بارے میں بتائیں اور ان کی خدمات اور قربانیاں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں فراموش نہ کریں بلکہ انہیں یاد رکھیں۔
اس موقع پر عمیر  شیخ،شاویز،اسد،اسامہ،وقار،ماجد،حمزہ،امان،شیزان ،مشیب،لاریب،کے علاوہ ایک ایک بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔