عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 28/مئی 2019) ماہِ رمضان اللہ کی طرف سے مسلمان عالم کے لئے عظیم تحفہ ہے، یہ مہینہ فضیلتوں و برکتوں کا ہی نہیں بلکہ انسانی صحت اور احتساب کا بھی آئینہ ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار حافظ کرم نبی نے تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع موضع کرما میں منعقدہ ایک مجلس وافطار پارٹی سعید احمد ولد سیف اللہ مرحوم کی رہائش گاہ پر تیاری کے موقع پر کہا،
انھوں نے کہا کہ انسان تمام تر خواہشات اور پسندیدگی کو چھوڑ کر اللہ کے حکم کی تابعداری کرتے ہوئے بندہ یہ ثابت کرتا ہے کہ خدا کو پانے کے لئے خدا کی ہر آواز پر ہم سراپا لبیک ہیں اس کی جستجو میں اس کی راہ کی بادیہ پیمائی کی تمام شرطیں ہمیں منظور ہیں، ہم پر ہماری خواہشات کی حکمرانی نہیں بلکہ خدا کی حکمرانی ہے کہ وہ جس انداز میں ہمیں اپنے در پر بلانا چاہے ہم بصد شوق’’ لبیک اللہم لبیک‘‘کے ترانے گنگناتے ہوئے حاضر ہیں، بس ہماری صرف ایک یہی آرزو ہے کہ ہمارا خدا ہمیں مل جائے
اس موقع پر سعید احمد صاحب کے صاحبزادے محمود احمد خان، اسد مہتاب، سہیم پردھان، مقصود احمد ،حافظ سبحان، نمائندہ حافظ عقیل احمد، محمد اسلم، حاجی عبد الصمد خان ،انظر خان، صاحب عالم، محمد زید، فیصل فرحان، سمیت درجنوں سے زائد کی تعداد میں افطار پارٹی میں شریک تھے.